’میں خواتین کے جسم کے ساتھ تو یہ کام کرسکتی ہوں لیکن یہ مرد۔۔۔‘ نوجوان لڑکے کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے اس کا پیٹ کھولا تو اندر کا منظر دیکھ کر سٹی گم ہوگئی کیونکہ۔۔۔

’میں خواتین کے جسم کے ساتھ تو یہ کام کرسکتی ہوں لیکن یہ مرد۔۔۔‘ نوجوان لڑکے ...
’میں خواتین کے جسم کے ساتھ تو یہ کام کرسکتی ہوں لیکن یہ مرد۔۔۔‘ نوجوان لڑکے کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے اس کا پیٹ کھولا تو اندر کا منظر دیکھ کر سٹی گم ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر اودے پور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان پیدائشی طور پر بیرونی تولیدی اعضاءکے بگاڑ کا شکار تھا تاہم کسی کو اس بات میں شک نہیں تھا کہ وہ مرد ہے۔ جوان ہونے پر اس نوجوان کے دل میں شادی کی امنگ پیدا ہوئی تو اس نے سوچا کہ تولیدی اعضاءکے بگاڑ کا علاج کرو ا لیا جائے، لیکن ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے جسم کے اندر مکمل زنانہ تولیدی نظام موجود تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان بیرونی اعضاءکا بگاڑ درست کروانے کیلئے جی بی ایچ امریکن ہسپتال گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کے جسم کے اندر مردانہ تولیدی اعضاءکے ساتھ زنانہ تولیدی اعضاءیعنی بیضہ دانی اور رحم بھی موجود تھا۔

’نیلم انتہائی ذہین لڑکی تھی، ٹیوشن پر ایک نوجوان لڑکا پیچھے پڑگیا اور بالآخر دوستی ہوگئی، پھر اسی دوست نے اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، گھبرا کر کچھ سمجھ میں نہ آیا تو ماں کو سارا واقعہ سنادیا، ماں نے فوراً۔۔۔‘ پھر اس کے ساتھ کیا ہوا اور اس کی کہانی کا انجام کیا ہوا؟
نوجوان کے آپریشن کیلئے ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شلپا گویال کو خصوصی طور پر بلایا گیا۔ ڈاکٹر شلپا کا کہنا تھا کہ وہ زنانہ تولیدی نظام سے تو خوب واقف ہیں لیکن ایک مرد کے جسم سے زنانہ تولیدی نظام کو نکالنے کا تجربہ انہیں پہلی بار ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ہسٹری میں آج تک اس نوعیت کے کل 400 کیس سامنے آئے ہیں اور ان کی زندگی کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ انہوں نے یورالوجسٹ ڈاکٹر منیش بھٹ کے ساتھ مل کر نوجوان کا آپریشن کیا اور اسے زنانہ تولیدی اعضاءسے مکمل طور پر نجات دلادی۔ نوجوان اب روبصحت ہے اور جلد ہی ایک مکمل مرد کے طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -