آدمی نے حاملہ سانپ کا سر کچل دیا، لیکن پھر اس کے بعد سانپ نے کیا کیا؟ ایسا منظر جو آپ نے زندگی میں کبھی نہ دیکھا ہوگا

ڈیلی بائیٹس

ہنوئی (نیوز ڈیسک) سانپ کے متعلق مشہور ہے کہ اس کا سر کاٹ بھی دیا جائے تو یہ ڈس سکتا ہے لیکن دنیا نے یہ منظر پہلی بار دیکھا ہے کہ مادہ سانپ کا سر کچل بھی دیا جائے تو یہ بچوں کو جنم دے سکتی ہے ۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ ویتنام میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو میں سبز رنگ کے ایک بڑے سانپ کو فرش پر بل کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل گھر کے مالک نے سانپ کو دیکھتے ہی اس کا سر کچل دیا تھا۔ اس حالت میں کہ جب ایک جانب اس پر موت طاری ہو رہی ہے تو دوسری جانب یہ مادہ سانپ بچوں کو جنم دینے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ اس کا جسم کچھ دیر بل کھاتا ہے اور پھر اس میں سے متعدد چھوٹے چھوٹے سانپ برآمد ہو جاتے ہیں۔ فرش پر بکھرے ہوئے ننھے سانپ اس منظر کو مزید خوفناک بنا دیتے ہیں۔ گھر کا مالک بھی اس منظر کو دیکھ کر مزید وحشت زدہ ہو جاتا ہے اور نومولود سانپوں کے سر بھی ایک ایک کرکے کچل دیتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی سانپ کو اُلٹی کرتے دیکھا ہے؟ اس سانپ نے اُلٹی کی تو اندر سے ایسی چیز باہر نکل آئی کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، ایسا کیا تھا؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے
انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو کودیکھ کر بے حد مضطرب ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ سانپ کو مارنے والے شخص کے خلاف باتیں کر رہے ہیں تو کچھ اس کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ ایک صاحب نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” یہ بہت ہی بھیانک فعل تھا۔ مادہ سانپ کو عین اس وقت مار دیا گیا جب وہ بچوں کو جنم دے رہی تھی اور پھر اس کے بچوں کو بھی مار دیا گیا۔ “ دوسری جانب ایک اور صاحب نے تلخ حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ” آپ اس شخص کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے ؟ ایسی صورت میں آپ اپنے بچوں کی فکر کریں گے یا سانپ کے بچوں کی۔ “

ویڈیو دیکھیں: