لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ حاملہ خواتین کی وہ ایک بات جس سے ہونے والے بچے کی جنس کا بنا کسی ٹیسٹ پتہ لگایا جاسکتا ہے، جدید تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف

لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ حاملہ خواتین کی وہ ایک بات جس سے ہونے والے بچے کی جنس کا ...
لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ حاملہ خواتین کی وہ ایک بات جس سے ہونے والے بچے کی جنس کا بنا کسی ٹیسٹ پتہ لگایا جاسکتا ہے، جدید تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) حاملہ خواتین اس حوالے سے کافی متجسس ہوتی ہیں کہ ان کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ عموماً لوگ بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے ٹیسٹ کرواتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں حاملہ خواتین میں ایک ایسی علامت بتا دی ہے جس سے ان کے پیٹ میں موجود بچے کی جنس کا بغیر کسی ٹیسٹ کے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سویڈین کے سائنسدانوں نے ملک میں حالیہ سالوں میں ہونے والے 16لاکھ سے زائد پیدائشوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ”جن خواتین کو دوران حمل بہت زیادہ متلی ہو اور قے آئے، ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے۔ایسی خواتین کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔“

ریپ کی کوشش کرنے والے نوجوان کو مردانگی سے محروم کر دیا
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر لینا ایڈلنڈ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی تحقیق میں جتنی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا ان میں سے جن خواتین کو زیادہ متلی آتی تھی ان میں سے 56فیصد کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ہماری تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین نے 16سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا ان میں 76فیصد دوران حمل زیادہ متلی آنے کی صورتحال سے دوچار ہوئیں۔ اس کے متعلق ہمارا اندازہ ہے کہ ایسی خواتین اپنی کم علمی کے باعث اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتیں۔ ان کے برعکس جن خواتین نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہوئی تھی ان میں یہ شرح بہت کم تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -