اگر آپ اپنے محبوب سے تنگ ہیں تو اس سروس سے فائدہ اٹھائیں اور با آسانی اس سے جان چھڑائیں

اگر آپ اپنے محبوب سے تنگ ہیں تو اس سروس سے فائدہ اٹھائیں اور با آسانی اس سے ...
اگر آپ اپنے محبوب سے تنگ ہیں تو اس سروس سے فائدہ اٹھائیں اور با آسانی اس سے جان چھڑائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) پیار کی شاہراہ پر جھوم جھوم کر بڑھتے پریمیوں کے لئے وقف صدا ایک سا نہیں رہتا اور کبھی کبھار راہیں جدا بھی کرنا پڑجاتی ہیں، اوریہ وقت بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اکثر لوگ ایسی صورتحال میں نہیں جانتے کہ جس کے ساتھ ایک عرصہ تک محبت کے وعدے کئے اسے الودع کیسے کہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ سابقہ نرس کرسٹی مازنس نے اس صورتحال سے دوچار لوگوں کی مدد کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کردیا ہے جسے Sorryitsover.com.au ویب سائٹ کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے۔
 اگر کوئی اپنے محبوب یا محبوبہ کو براہ راست الوداع کہنے کی ہمت نہیں رکھتا تو کرسٹی اس کی مدد کے لئے حاضر ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بہترین الفاظ میں یہ پیغام مطلوبہ شخص تک پہنچاسکتی ہیں۔ وہ تعلق کے اختتام کا پیغام مناسب ترین الفاظ کے ساتھ بتائے گئے شخص کو بھیجتی ہیں۔ سادہ ای میل کے ذریعے تعلق کے اختتام کا پیغام بھیجنے کی فیس 5.5 ڈالر ہے۔ زیادہ ادائیگی پر پیغام کے ساتھ ٹشو اور پھول بھی بھیجے جاتے ہیں جبکہ پریمیئم پیکیج کے تحت جدائی کا پیغام لے کر ایک خصوصی شخص روانہ ہوتا ہے اور بتائے گئے شخص سے مل کر محبت کے افسوسناک انجام کی خبر سناتا ہے اور اس موقع پر دلجوئی اور ڈھارس بندھانے کے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -