خاتون نے 25منٹ میں تین بینک لوٹ ڈا لے،پولیس کو بھی چکرا دیا

خاتون نے 25منٹ میں تین بینک لوٹ ڈا لے،پولیس کو بھی چکرا دیا
خاتون نے 25منٹ میں تین بینک لوٹ ڈا لے،پولیس کو بھی چکرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برینڈن(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک ڈکیتیوں کی تاریخ میں انوکھی واردات کرتے ہوئے امریکی شہر برینڈن میں اکیلی خاتون نے بغیر اسلحے کے 25منٹ میں 3بینک لوٹ لیے۔ 50سالہ سنڈی کیربیو 3بج کر 20منٹ پر بی بی اینڈ ٹی بینک میں داخل ہوئی اور کیشیئر کو ایک رقعہ دیا جس پر لکھا تھا کہ میرے پاس اسلحہ ہے، رقم نکال کر میرے حوالے کر دو۔

مزیدپڑھیں:دبئی کا بے پر دہ خواتین کیلئے اقدام مفت سروس شروع کر دی

کیشیئر نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور رقم نکال کر سنڈی کے حوالے کر دی،خاتون نے اسی طرح دیگر 2بینکوں میں بھی رقعے کے ذریعے ڈاکہ ڈالا ۔خاتون تیسرے بینک میں 3بج کر 45پر ڈکیتی کی۔بدقسمتی سے تیسرے بینک میں ڈکیتی کرنے کے دوران خاتون اپنا ٹیگ نمبر وہاں بھول گئی۔ پولیس ٹیگ نمبر کے ذریعے خاتون کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔سنڈی نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سنڈی نے بہت تیز رفتاری کے ساتھ وارداتیں کیں،خوش قسمتی سے ڈکیتیوں میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،اہلکاروں نے کہا کہ خاتون کو4بجے گرفتار کر لیا گیاتھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -