چینی ارب پتی نے جاپانی فحش اداکارہ خرید لی،قیمت اتنی کہ ہوش اڑا دے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی ایک ارب پتی شخصیت نے اپنی بے پناہ دولت کا شرمناک استعمال کرتے ہوئے جاپانی فحش اداکارہ کو اپنی ہوس پرستی کے لئے خرید لیا ہے۔
پراسرار بزنس مین نے رولا میساکی کو 15 سال کے لئے اپنی پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر خریدا ہے۔ 22 سالہ اداکارہ جاپانی اور روسی نسل کا امتزاج ہیں اور اپنے وطن جاپان کی نسبت چین میں زیادہ مقبولیت رکھتی ہیں۔ اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کا کہنا ہے کہ دونوں حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بہت قریب نظر آئے جو ان کے تعلق کی کاروباری نوعیت کے علاوہ دیگر پہلوﺅں کی طرف بھی اشارہ ہے۔ ’سیریئس برادر‘ کے نام سے مشہور بزنس مین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اربوں لٹانے کی وجہ سے پہلے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ بظاہر 15 سال کے لئے ان کا کیریئر ڈویلپ کرنے اور انہیں اپنی پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر تعینات کرنے کا معاہدہ کیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے میں قریبی تعلقات کی شق بھی شامل ہے۔
میساکی 1992ءمیں پیدا ہوئیں اور اپنی قابل اعتراض اداکاری کے علاوہ یوٹیوب پر شرمناک ویڈیوز اور تصاویر کے لئے بھی خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریباً 50 لاکھ ہے۔