چینی شہری اپنی نئی نویلی دلہن کو شہر کی گلیوں میں سیرکروا رہا تھا کہ ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا,ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

چینی شہری اپنی نئی نویلی دلہن کو شہر کی گلیوں میں سیرکروا رہا تھا کہ ایسا کام ...
چینی شہری اپنی نئی نویلی دلہن کو شہر کی گلیوں میں سیرکروا رہا تھا کہ ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا,ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی شہری اپنی نئی نویلی دلہن کو سائیکل پر بٹھا کر لے جار ہاتھا کہ راستے میں دلہن جھٹکا لگنے سے سائیکل سے سڑک کنارے پڑے کچرے کے ڈبے میں گر گئی تاہم دولہا اس سب سے بے خبر سائیکل چلاتا چلا جارہا تھا کہ اسے کسی نے آواز دے کر اس بارے میں آ گاہ کی ۔
تفصیلات کے مطابق دولہا انتہائی فخر کے ساتھ سائیکل پر اپنی نئی نویلی دلہن کو شہر کی گلیوں میں گھما رہاتھا اور اس کیلئے دلہن نے بناﺅ سنگھار بھی کر رکھا تھا ۔دراصل ان دونو ں نے کچھ ہی گھنٹے قبل شادی کی تھی ۔دولہا انتہائی فخر اور مزے کے ساتھ دلہن کو سائیکل پر سیر کروا رہاتھا کہ راستے میں ایک سپیڈ بریکر آیا جس پر سے دولہے نے روایتی انداز میں سائیکل گزار دی اور وہ شائد یہ بھول گیا تھا کہ اس کی دلہن پیچھے بیٹھی ہے تاہم ہونا کیا تھا وہ ہوا جس کا ڈر تھا ،دلہن جھٹکا لگنے سے اپنا بیلنس نہ رکھ پائی اور سڑک کنارے پڑے کچرے کے ڈبے پر براجمان ہو گئی ۔دولہا اس سب سے بے خبر سائیکل چلاتا جارہاتھا کہ اتنے میں قریب کھڑے لوگ یہ منظر دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کی بھی ہنسی نکل گئی تاہم کسی راہگیر نے دولہے کو آواز دی کہ اپنی دلہن تو ساتھ لے جاﺅ ۔
یہ واقعہ چین کے کسی شہر میں پیش آیاہے تاہم شہر کا نام سامنے نہیں آ سکاہے لیکن اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک تیس لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں تاہم کچھ لوگو ںکا کہناہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے جبکہ کئی افراد کا کہناہے کہ یہ حادثہ ہے اور کسی کے ساتھ بھی ہو سکتاہے۔


Bro, you dropped your wife by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -