دوران پرواز مسافر جہاز کے سامنے آسمان میں اچانک ایسی چیز آگئی کہ پائلٹ کے اوسان خطا ہوگئے، یہ کوئی جہاز یا پرندہ نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی

دوران پرواز مسافر جہاز کے سامنے آسمان میں اچانک ایسی چیز آگئی کہ پائلٹ کے ...
دوران پرواز مسافر جہاز کے سامنے آسمان میں اچانک ایسی چیز آگئی کہ پائلٹ کے اوسان خطا ہوگئے، یہ کوئی جہاز یا پرندہ نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) اڑن طشتریوں میں بیٹھ کر زمین پر آنے والی خلائی مخلوق کی کہانیوں کو اکثر بے بنیاد افسانے قرار دے کر رد کردیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز کینیڈا کی پورٹر ایئرلائنز کے ایک طیارے کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے نے خلائی مخلوق کا انکار کرنے والے ماہرین کو بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پورٹر ائیرلائنز کا Dash-8 ٹربوپراپ طیارہ 54 مسافروں اور عملے کے چار ارکان کو لے کر دارالحکومت اوٹاوا سے ٹورنٹو شہر کی جانب رواں دواں تھا۔ جب یہ طیارہ ٹورنٹو کے بلی بشپ سٹی ائیرپورٹ کی جانب بڑھ رہا تھا تو اچانک اس کے سامنے کوئی پراسرار چیز دکھائی دی، جس سے بچنے کے لئے پائلٹ نے طیارے کو تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب موڑ دیا۔ ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والا طیارہ ناک کے بل نیچے کی جانب مڑا تو اس کا توازن بری طرح بگڑ گیا۔ مسافروں کی اکثریت تو اپنی سیٹوں سے چمٹی رہی البتہ طیارے میں چلتی پھرتی دو ائیرہوسٹسیں بری طرح زخمی ہوئیں۔ ان میں سے ایک اچھل کر طیارے کی چھت کے ساتھ ٹکرائی اور دوسری ایک سیٹ کو پکڑنے کی کوشش میں طیارے کی دیوار کے ساتھ جاٹکرائی۔ خوش قسمتی سے پائلٹ جلد ہی طیارے کا توازن بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے اور کچھ دیر بعد یہ بلی بشپ ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ اگرچہ طیارے کے سامنے نظر آنے والی پراسرار چیز کے ساتھ اس کی ٹکر نہیں ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود طیارے کو گراﺅنڈ کردیا گیا ہے اور اس کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے۔

امریکی انتخابات پر بحث، دوران پرواز مسافر آپس میں لڑ پڑے، ایسے میں پائلٹ نے کیا بات کہہ دی کہ پھر کسی کی لڑنے کی ہمت نہ ہوئی؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے
طیارے کے سینئر پائلٹ کا کہنا تھا کہ جس بلندی پر وہ پرواز کررہے تھے وہاں کسی گرم گیسی غبارے یا ڈرون کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں۔ دنیا بھر سے کمرشل پائلٹ اس واقعے پر حیرت اور بے یقینی کا اظہار کررہے ہیں، تاہم کوئی بھی حتمی طور پر یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں کہ طیارے کے سامنے کیا چیز آئی اور بعدازاں اس کا کوئی سراغ کیوں نہیں مل سکا۔
ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ آف کینیڈا سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی ماہر پیٹر رانٹری نے اس واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”ابھی تک تو کسی کو بھی معلوم نہیں کہ یہ کیا چیزتھی۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا۔ ہم سب کچھ چھوڑ کر اس بات کی تحقیق میں لگے ہوئے ہیں کہ یہ کیا چیز تھی۔ ہمیں معلوم نہیں کہ اس طیارے کے سامنے کیا چیز آئی۔ یقینا یہ کوئی پرندہ نہیں تھا، یہ کوئی بہت بڑی چیز تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -