لڑکی کو کس طرح شادی کی پیشکش کی جائے تو وہ کبھی انکار کر ہی نہیں سکتی؟ اس نوجوان نے کر کے دکھادیا

لڑکی کو کس طرح شادی کی پیشکش کی جائے تو وہ کبھی انکار کر ہی نہیں سکتی؟ اس ...
لڑکی کو کس طرح شادی کی پیشکش کی جائے تو وہ کبھی انکار کر ہی نہیں سکتی؟ اس نوجوان نے کر کے دکھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)آخر کس طرح لڑکی کو شادی کو پیشکس کی جائے کہ وہ انکار کر ہی نا پائے؟ یہ سوال ہر نوجوان کے ذہن میں ہوتا ہے، اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ ایک چینی نوجوان نے یہ طریقہ عملی مثال کے ساتھ سب کو بتا دیاہے۔ اب آپ اس پر عمل کر پائیں یا نہیں، یہ آپ کا مسئلہ ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صوبہ شینزن سے تعلق رکھنے والا نوجوان شین منگ موبائل ویڈیو گیمز ڈیزائنر ہے اور اس کی دوست لی بھی ویڈیو گیمز اور سمارٹ فونز کی بے حد شوقین ہے۔ شین نے اپنی دوست کی اسی کمزوری کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے پرپوز کرنے کے لئے ایک، دو نہیں اکٹھے 25 آئی فون ایکس خرید لئے۔ اس نے فرش پر گلاب کی پتیاں پھیلائیں اور یہ تمام موبائل فون ان پتیوں پر دل کی شکل میں سجا دئیے، جبکہ اس دل کے مرکز میں انگوٹھی کی ڈبیہ بھی رکھ دی۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لڑکیوں کی شرٹ پر جیب کیوں نہیں ہوتی؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لی کی قریبی سہیلیوں کے ساتھ وہ پہلے بات کر چکا تھا، جو اسے بہانے سے وہاں تک لے آئیں جہاں شین اپنے موبائل فون سجائے اس کا منتظر تھا۔ لی کے آتے ہی شین نے مسکراتے ہوئے موبائل فونز سے بنا دل اسے پیش کیا اور ساتھ ہی شادی کی پیشکش بھی کر ڈالی۔ اب بھلا ایسی پیشکش کو وہ کیسے ٹھکرا سکتی تھی، فوراً ہی شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ ہاں کہہ دی۔


یقینا آپ بھی اتفاق کریں گے کہ کسی بھی لڑکی کے لئے ایسی خوبصورت پیشکش کو ٹھکرانا آسان نہیں، ہاں مگر اس کا خرچہ کچھ زیادہ ہی ہے۔ لی نے فوری ہاں تو کہہ دی، مگر شین کو شادی کی یہ پیشکش تقریباً 31 لاکھ روپے میں پڑی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -