واٹس ایپ پر نیا فراڈ، دھوکے میں نہ آئیں

واٹس ایپ پر نیا فراڈ، دھوکے میں نہ آئیں
واٹس ایپ پر نیا فراڈ، دھوکے میں نہ آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) مقبول عام سوشل میڈیا ایپ ”واٹس ایپ“ کے صارفین خبردار ہوجائیں کہ انہیں ایک جعلی میسج کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ عنقریب اس ایپ کے استعمال پر رقم وصول کی جائے گی۔صارفین کو ایک میسج بھی بھیج کر بتایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اپنے غیر سرگرم صارفین پر جلد ہی پابندی عائد کر دے گی اور اگر وہ سرگرم نہ ہوئے تو پابندی کے بعد ان سے ہر میسج کے عوض 37سینٹ (تقریباً 38پاکستانی روپے(کی رقم وصول کی جائے گی ۔ اس پابندی سے بچنے کیلئے صارفین کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک میسج کو کم از کم 10لوگوں کو فاورڈ کریں تاکہ ان کا شمار سر گرم صارفین میں کیا جائے ۔دوسری جانب واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی سروس تاحال مفت دستیاب ہے اور کمپنی کوئی رقم وصول نہیں کر رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -