چھوٹے گھروں کے بڑے استعمال،منفرد ترین فرنیچر
ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے ایک آرکیٹکچر نے لچکدار فرنیچر سے بیڈ روم بنایا ہے جہاں جڑواں بچے رہائش رکھ سکتے ہیں یا پھر اسے یونیورسٹی ہال میں جہاں گنجائش کم ہو استعمال میں لایا جا سکتا ہے اس منفرد ڈیزائن سے آپ کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ سٹیشن آرکٹیکچرل سٹوڈیو ”روٹیمپل“ جدید لیکچدار فرنیچر سے ایک اپارٹمنٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد کم جگہ پر زیادہ رہائش اختیار کرنے کی گنجائش پیدا کرنا ہے اسے آپ ضرورت کے مطابق بیڈ یا صوفے میں تبدل کر سکتے ہیں اس مکعب نما کمرے میں ایک سیڑھی بھی ہے جو بُک شیلف اور نیم چھتی کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ رشیا میں ایسے کمرے مطالعہ کی سہولت کی خاطر تیار کئے جاتے ہیں جہاں کھیلا بھی جا سکتا ہے اور آرام بھی کیا جا سکتا ہے۔