دبئی میں پاکستانی لڑکا اور بھارتی لڑکی۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی

ڈیلی بائیٹس

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جانے والے ایک پاکستانی نوجوان نے رات گئے ایک شاہراہ عام پر ایک بھارتی لڑکی کے ساتھ ایسی شیطانی حرکت کر ڈالی کہ پولیس نے دھر لیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پاکستانی نوجوان نے رات کے سوا تین بجے کام سے لوٹنے والی ایک بھارتی دوشیزہ کی عزت پر سر راہ حملہ کیا۔ یہ واقعہ جنوری میں پیش آیا۔ بھارتی دوشیزہ کا کہنا ہے کہ ” میں رات گئے کام سے واپس آرہی تھی اور جونہی بس سے اتری تو ملزم نے میرا تعاقب شروع کردیا۔ جب میں اپنے گھر کی جانب رواں تھیں تو ملزم اچانک پیچھے سے آیا اور انتہائی فحش حرکت کرکے بھاگ کھڑا ہوا۔ جب میں نے ملزم کے تعاقب کی کوشش کی تو وہ کھڑا ہوا اور معذرت کرنے کے بعد پھر بھاگ اٹھا۔ جب میں اپنی رہائشگاہ پرپہنچی تو گارڈ کو ساری صورتحال بتائی جس نے پولیس کو اطلاع کی۔ کچھ ہی وقت میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور مجھے شناخت کے لئے بلایا گیا۔ میں ان دونوں افراد کو پہچاننے سے قاصر تھی اور اسی دوران ایک تیسرے شخص کو لایا گیا۔ یہ وہی تھا جس نے میری عزت پر حملہ کیا تھا۔“

ابوظہبی میں مردوں کے مساج سینٹر میں کام کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے الزامات ماننے سے انکار کیاتاہم سماعت مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے اسے تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔ ملزم اس سزا کے خلاف 15 دن کے دوران اپیل کا حق رکھتا ہے۔