’اگرکوئی لڑکی آپ کے سامنے بیٹھ کر یہ کام کرے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو بے حد پسند کرتی ہے‘ ماہر نفسیات نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

’اگرکوئی لڑکی آپ کے سامنے بیٹھ کر یہ کام کرے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو بے حد ...
’اگرکوئی لڑکی آپ کے سامنے بیٹھ کر یہ کام کرے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو بے حد پسند کرتی ہے‘ ماہر نفسیات نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں خواتین کے مزاج کو سمجھنے کے لئے ایک عمر کافی نہیں، اور خصوصاً ان کے رومانوی رویے کی اصلیت کا پتا چلانا تو دنیا کے پیچیدہ ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ عمومی تاثر یہی ہے، لیکن ماہر نفسیات ٹریسی کاکس کہتی ہیں کہ یہ کام کچھ ایسا مشکل بھی نہیں، اگر آپ کچھ خاص اشاروں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
ٹریسی کہتی ہیں کہ جب کوئی خاتون آپ کے لئے پسندیدگی کے جذبات رکھتی ہو تو اس کا اظہار کئی طرح سے کر سکتی ہے۔ اگر وہ آپ کو دیکھتے ہی اپنے لباس کے بارے میں متفکر نظر آتی ہے اور اسے درست کرنے لگتی ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے اور آپ کے سامنے بہترین حالت میں نظر آنا چاہتی ہے۔

’اگر آپ کے پاس ان 5 میں سے کوئی ایک گاڑی ہے تو اس کی تصویر ضرور سوشل میڈیا پر لگائیں کیونکہ ان ماڈلز کے مالکان خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا
اگر اس کی کلائیوں کا رخ بارہا آپ کی جانب ہوتا ہے یا ہاتھ معمول سے زیادہ آپ کے قریب آتے ہیں تو یہ بھی پسندیدگی کا اشارہ ہے، کیونکہ فطرتاً ہم اپنے ہاتھوں کو انہی اشیاءکے قریب لیجاتے ہیں جو ہمیں پسند ہوتی ہیں۔ چہرے، گرن یا ہونٹوں کو بار بار چھونا، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر پاﺅں کو اوپر نیچے ہلانا اور جوتے کو ذرا سا سرکاکر پیر کے پنجے پر لٹکالینابھی پسندیدگی کی علامات ہیں۔ اگر وہ وہی کچھ کرتی ہے جو آپ کرتے ہیں اور یوں بار بار آپ کی نقل کرتی ہے تو یہ پسندیدگی کی واضح ترین علامات میں سے ایک ہے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب ہم کسی پسندیدہ چہرے پرنظر ڈالتے ہیں تو غیر ارادی طور پر تیزی سے اپنی بھنویں اٹھاتے اور نیچے کرتے ہیں۔ اگر وہ بھی آپ کو پسند کرتی ہو تو جواباً ایسا ہی کرے گی۔ چونکہ آنکھوں کا یہ اشارہ بس ایک لمحے کے لئے ہوتا ہے، تو اگر آپ پہلے سے اسے دیکھنے کے لئے تیار ہوں تو ہی دیکھ پائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -