بچھو کاٹ لے تو کیا کرنا چاہئے؟

بچھو کاٹ لے تو کیا کرنا چاہئے؟
بچھو کاٹ لے تو کیا کرنا چاہئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فونکس (نیوزڈیسک ) دانت نہ ہونے کے باعث بچھو کاٹتے تو نہیں لیکن پھر بھی یہ اپنا زہر ضرور منتقل کرسکتا ہے۔ اگر آپ پُرسکون رہتے ہیں تو بچھو کے ڈنگ کا باآسانی علاج کیا جا سکتا ہے، چاہے یہ ڈنگ ایریزونا کے خطرناک ترین اور زہریلے بچھوﺅں کا ہی کیوں نہ ہو۔ ایریزونا میں بچھوﺅں کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں، جہاں کے مقامی معالج بچھو کے ڈنگ کو مہلک نہیں بننے دیتے۔ بچھو کے ڈنگ کی درجہ ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔
متاثرہ جگہ پر درد یا جلن کا احساس
تھوڑی سوزش
متاثرہ جگہ کا بہت زیادہ حساس ہونا
متعلقہ جگہ کا بالکل سُن ہو جانا
کچھ لوگ بچھو کے ڈسنے پر بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں، جو ان کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیںکہ اگر بچھو ڈس لے، تو آپ کوفوری طور پر کیا کرنا چاہیے۔
٭بچھو کے ڈسنے والی جگہ کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
٭متاثرہ جگہ پر برف سے ٹکور کریں۔
٭بازو یا ٹانگ پر بچھو کے ڈسنے پر فوری طور پر انہیں اوپر کی طرف اٹھا لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -