ماں کیخلاف عرب لڑکی کی شکایت پر پولیس تفتیش کیلئے گئی تو ایسا انکشاف ہواکہ اہلکار بھی دنگ رہ گئی

ماں کیخلاف عرب لڑکی کی شکایت پر پولیس تفتیش کیلئے گئی تو ایسا انکشاف ہواکہ ...
ماں کیخلاف عرب لڑکی کی شکایت پر پولیس تفتیش کیلئے گئی تو ایسا انکشاف ہواکہ اہلکار بھی دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی پولیس ایک بچی کی شکایت پر اس کی والدہ سے پوچھ گچھ کرنے اس کے گھر گئی تو پولیس پر ایک نیا انکشاف ہو گیا۔اس انکشاف پر پولیس اہلکار اپنا سرپکڑ کر رہ گئے۔ دبئی کے ایک اخبار البیان کے مطابق پولیس کو ایک بارہ سالہ بچی نے فون کیا کہ اس کی ماں اس پر تشدد کرتی ہے ۔ اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ اس فون پر پولیس والے اس کے گھر گئے جہاں اس کی والدہ نے تسلیم کیا کہ وہ اس کو مارتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس عورت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ بچی اس کے ایک اماراتی شخص کے ساتھ تعلقات کا نتیجہ ہے۔اس کے پاس اس بچی کے کوئی قانونی کاغذات نہیں ہیں۔پولیس اس انکشاف کے بعد بچی کو دبئی فاونڈیشن فار ویمن اینڈ چلڈرن میں لے گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کو اس علاقے سے 2879شکایات ملی ہیں جن میں ایسی شکایات بھی شامل ہیں۔ ان شکایات میں سے 512کریمنل ہیں۔ایک اور کیس میں ایک ماں نے پولیس کو رپورٹ کرائی کہ اس کی چھوٹی بچی کے ایک ڈرائیور کے ساتھ ناجائزتعلقات ہیں ۔ جب پولیس اس کی تفتیش کیلئے گئی تو لڑکی نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -