گاڑی میں فیول گیج کے ساتھ یہ چھوٹا سا ٹرائی اینگل کا نشان کیوں ہوتا ہے ؟ اس کی حقیقت جان کر آپ کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا

گاڑی میں فیول گیج کے ساتھ یہ چھوٹا سا ٹرائی اینگل کا نشان کیوں ہوتا ہے ؟ اس کی ...
گاڑی میں فیول گیج کے ساتھ یہ چھوٹا سا ٹرائی اینگل کا نشان کیوں ہوتا ہے ؟ اس کی حقیقت جان کر آپ کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) روزمرہ استعمال کی بہت سی چیزوں میں کچھ ایسی معمولی سی اشیاءموجود ہوتی ہیں جن کا بظاہر کوئی مقصد نظر نہیں آتا لیکن دراصل یہ بہت اہم ہوتی ہیں۔ کچھ ایسی ہی حیرت انگیز باتوں کا انکشاف میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، گاڑی کے فیول گیج کے ساتھ بنی ہوئی یہ چھوٹی سی مثلث آپ کو بتاتی ہے کہ پمپ ہیچ کس طرف ہے، تاکہ آپ کو گاڑی سے اتر کر چیک نہ کرنا پڑے۔
اسی طرح، جہاز کی کھڑکی میں عموماً شیشے کی تین تہیں ہوتی ہیں جن میں سے درمیانی تہہ میں ایک باریک سوراخ ہوتا ہے، جس کے بارے اکثر مسافر حیران ہوتے رہتے ہیں۔ اس کا مقصد تین تہوں کے درمیان دباﺅ کو تقسیم کرنا ہے تاکہ کسی ایک تہہ کے ٹوٹنے کی صورت میں دوسری تہیں غیر معمولی دباﺅ سے بچ سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -