لیپ ٹاپ کے چارجر پر یہ چھوٹا سا سیلنڈر کیوں لگا ہوتا ہے ؟ اس کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
برمنگھم(نیوز ڈیسک)لیپ ٹاپ کے چارجر کی کیبل پر پلاسٹک کی سلنڈر نما چیز لگی ہوتی ہے۔ یہ دراصل ہائی فریکوینسی نائز کو کم کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے تا کہ لیپ ٹاپ کو مستقل اور متوازن کرنٹ فراہم ہو سکے ۔
ایک اور دلچسپ چیز سردیوں میں پہنی جانے والی گرم ٹوپی کے اوپر لگا پھمن ہے، جو عموماً سجاوٹ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن پرانے دور میں اسے بحری جہازوں پر کام کرنے والے ملازمین کی ٹوپیوں پر خاص طورپر لگایا جاتا تھا تاکہ جب وہ جھک کر کسی جگہ کام کررہے ہوں تو ان کا سر اوپر کسی چیز سے ٹکرانے کی صورت میں چوٹ سے محفوظ رہے۔