دورانِ پرواز مسافر کی ایسی غلیظ حرکت کہ مسافر اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر جہاز میں بھاگنے لگے ، فوری ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

ڈیلی بائیٹس

نیویارک (نیوزڈیسک) ہوائی جہاز میں ایمرجنسی پیش آ جانا کوئی انوکھی بات تو نہیں لیکن گزشتہ روز ایک امریکی ائیرلائن کے طیارے میں ایک مسافر کی غلیظ حرکت کی وجہ سے ایسی خطرناک ایمرجنسی پیدا ہوئی کہ تاریخ میں جس کی کوئی دوسری مثال نہیں مل سکے گی۔ 

ویب سائٹ WNCN کی رپورٹ کے مطابق امریکن ائیرلائن کا یہ طیارہ ریلے ڈرہم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے والا تھا کہ اچانک اس میں ایک تیکھی اور انتہائی غلیظ بدبو پھیل گئی۔ یہ بدبو اتنی غلیظ تھی کہ کئی مسافروں کی طبعیت بگڑنے لگی اور انہیں جی گھبرانے اور متلی کی کیفیت محسوس ہونے لگی۔ طیارے کے عملے نے بھی صورتحال کو میڈیکل ایمرجنسی قرار دے دیا۔
جب اس معاملے کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا تو ایک مسافر نے ہوا خارج کی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ ایسی خطرناک اور زہریلی ہوا تھی کہ جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کی حالت بری طرح خراب ہو گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز سہپہر 4بجے کے قریب پیش آیا ۔
طیارے کے مسافروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایک مسافر کے ہوا خارج کرنے کے بعد یہ معاملہ پیش آیا ، تاہم خطرناک حرکت کرنے والے مسافر کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ امریکن ائیرلائن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں واقعہ کی تصدیق کی گئی تاہم یہ تسلیم کرنے سے گریز کیا گیا کہ یہ واقعہ کسی مسافر کے ہوا خارج کرنے کے نتیجے میں پیش آیا تھا ۔