بھارت کا ایک ایسا منفرد آفس، جس میں کام کرنے کیلیے ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے

بھارت کا ایک ایسا منفرد آفس، جس میں کام کرنے کیلیے ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے
بھارت کا ایک ایسا منفرد آفس، جس میں کام کرنے کیلیے ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہنے تو سب نے ہی دیکھا ہو گا لیکن بھارت کا ایک دفتر ایسا بھی ہے جہاں ملازم ہیلمٹ پہن کر اپنا کام سر انجام دیتے ہیں اور اس کی وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
نجی اخبار ’ایکسپریس‘ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں ایک دفتر کچھ ایسے بیان کیا ہے جس کا ٹوٹا ہوا فرش ،ٹپکتی ہوئی چھت، ہر طرف لٹکتے بجلی کے تار، گندی دیواریں یہ کسی کہانی کا خاکہ نہیں بلکہ ایک دفتر کی حقیقت ہے جہاں کام کرنے والے ملازم اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر فرائض کی انجام دہی کیلئے آتے ہیں اور انہیں اپنی زندگی بچانے کے لئے ہیلمیٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

جرمنی میں فرینڈز آف کشمیرکےنام سے فورم کی تشکیل
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں موتیہاری ضلع کے ارے راج بلاک میں واقع دفترمیں کام کرنے والے ملازموں کو ہر وقت چھت گرنے کا ڈر رہتا ہے جس سے بچنے کے لئے یہاں کے ملازم ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں۔ برسات کے موسم میں بھی بارش کا پانی چھت سے ٹپکتا ہے اور آفس کے اندر آ جاتا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ دفترکی حالت بہت ہی خستہ ہے اور یہاں کام کے دوران ہر وقت جان کا خطرہ رہتا ہے جبکہ محکمہ بلدیات نے ایک سال قبل ہی آفس کو یہاں سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ایسے میں یہاں کام کرنا اپنی جان کو دائو پر لگانے کے مترادف ہے لیکن یہ ہماری مجبوری بھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -