لنگور نے شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کر دی،50ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے

لنگور نے شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کر دی،50ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے
لنگور نے شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کر دی،50ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاساکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے لوڈشیڈنگ کردی جس کی وجہ سے50ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل آبادی والا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تاہم لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے زخمی حالت میں بچا لیا اور اسے جانوروں کے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پاور کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے جب کہ اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی اب بحال کر دی گئی ہے۔

عمران خان کی دلچسپی سندھ میں نہیں ، پیپلز پارٹی میں نیا پاکستان نظر آرہا ہے:ناز بلوچ

مزید :

ڈیلی بائیٹس -