شادی کی تقریب دولہے کیلئے بھیانک خواب بن گئی،دلہن کے آنسو نکل آئے

شادی کی تقریب دولہے کیلئے بھیانک خواب بن گئی،دلہن کے آنسو نکل آئے
شادی کی تقریب دولہے کیلئے بھیانک خواب بن گئی،دلہن کے آنسو نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) شادی کا موقع دلہن کیلئے انتہائی خوشی اور فخر کا موقع ہوتا ہے لیکن ایک شرابی دولہے نے اپنی بیہودہ حرکات سے اپنی دلہن کو سینکڑوں مہمانوں کے سامنے اس قدر شرمندہ کیا کہ بیچاری کے آنسو بہہ نکلے۔

مزیدپڑھیں:مودی حکومت نے اپنی فتح کو شکست میں تبدیل کر دکھایا،اپنے ہی دانشسور پر برس پڑے

بد مست دولہے کی افسوسناک حرکات کی ویڈیو یوٹیوب پر آنے کے بعد اب تک اسے 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جارہا ہے اور جہاں دلہن سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے وہیں بد بخت دولہے پر لعن طعن بھی جاری ہے۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہن سج سنور کر ایک کرسی پر اجمان تھی اور امید کی جارہی تھی کہ دولہا باوقار انداز میں کچھ ضروری رسوم سرانجام دے گا لیکن پھر جو ہوا اسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ شراب کے نشے میں غرق دولہا لڑکھڑاتے ہوئے قدموں کے ساتھ دلہن کی جانب بڑھا اور انتہائی بے ہودہ انداز میں رقص کی کوشش کرنے لگا۔ اس نے اپنا جسم دلہن کے منہ کے قریب لاکر انتہائی فحش حرکات کیں اور اسی دوران بد حواس ہوکر دلہن کے اوپر گر گیا۔ اس کے بعد تھوڑا سنبھلا تو اپنے منہ سے دلہن کا کمر بند کھولنا شروع کردیا اور اسی کوشش میں مزیر شرمناک حرکات کر بیٹھا۔
بالآخر کچھ مہمانوں نے مداخلت کرتے ہوئے بدمست دولہے کو زبردستی قابو کرکے دلہن کی جان چھڑوائی۔ اس موقعہ پر بیچاری دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اپنے سرتاج کی سرعام شرمناک حرکات پر پھوٹ پھوٹ کر رو دی، جبکہ مہمان اسے دلاسہ دیتے رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -