فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے، خوفناک مگر مچھ والدین کے سامنے 2 سالہ بچے کو ہڑپ کرگیا، ہر طرف چیخ و پکار

فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے، خوفناک مگر مچھ والدین کے سامنے 2 ...
فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے، خوفناک مگر مچھ والدین کے سامنے 2 سالہ بچے کو ہڑپ کرگیا، ہر طرف چیخ و پکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورلینڈو(نیوزڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک پارک (ڈزنی ریزورٹ)میں اس وقت شدید خوف و ہراس اور چیخ پکار ہونے لگی جب ایک دوسالہ بچے کو اس کی ماں باپ کی آنکھوں کے سامنے جھیل میں موجود مگرمچھ نے ہڑپ کرلیا۔یہ سب کچھ اس قدر تیزی سے ہوا کہ بچے کے والدین کچھ بھی نہ کرسکے اور مگر مچھ بچے کومنہ میں لے کر جھیل میں غائب ہوگیا۔یہ بدقسمت خاندان ڈزنی کے فائیوسٹار گرینڈ فلوریڈین ریزورٹ اینڈ سپا میں قیام پذیر تھا ۔بچہ جھیل کے کنارے پر چل رہا تھا اور اس کے والدین پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک دم جھیل میں سے ایک مگرمچھ نکلا اور بچے کو اپنے جبڑے میں جکڑ لیا۔بچے کے والد نے اپنی پوری کوشش کی اور مگر مچھ سے ہاتھا پائی بھی جس کی وجہ سے اس کے بازوﺅں پر چوٹ بھی لگی لیکن مگر مچھ نے بے بس باپ کی ایک نہ چلنے دی اور بچے کوکھینچ کر جھیل میں لے گیا۔بچے کی ماں نے یہ دیکھتے ہوئے جھیل میں چھلانگ لگادی لیکن اس کی کوشش بھی رائیگاں گئی اور مگرمچھ بچے کو جھیل کی گہرائیوں میں لے گیا۔یہ منظر اس قدر خوفناک تھا کہ پارک میں شور مچ گیا اور ریسکیو کوبلایا گیالیکن ابھی تک بچے کی نعش نہیں مل سکی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -