’اگر میرے اکاﺅنٹ میں پیسے ڈال دو تو میں ابھی تمہارے لئے یہ کام کردوں گی‘ 2 خواتین نے انٹرنیٹ پر مردوں کو لیجا لیجا کر 5 کروڑ روپے لوٹ لئے، کیا کام کرنے کا وعدہ کرتی تھیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر شریک حیات کی تلاش آن لائن فراڈ کی بڑی وجہ بن رہی ہے اور انٹرنیٹ پر لٹنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی سرفہرست ہیں جو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ بے وقوف بن رہے ہیں۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کی طرف سے دو لڑکیوں کو گرفتار کرکے عدالت سے سزا دلوائی گئی ہے۔ ان دونوں نے 7برطانوی مردوں کو محبت کا جھانسہ دے کر ان سے 5لاکھ ڈالر (تقریباً5کروڑ روپے) ہتھیائے تھے۔

’اگر آپ نے 15برس کی عمر سے پہلے یہ شرمناک کام کیا تھا تو آپ کی جلد موت کا خطرہ 47 فیصد زیادہ ہے‘
24سالہ گریس اکینترواور 22سالہ وکٹوریہ نوگو نامی ان لڑکیوں پر 7مردوں کو لوٹنے، مجرمانہ طور پر جائیدادیں حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہو گئے جس پر انہیں مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے انہیں سزا سنائی جائے گی۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ یہ لڑکیاں ویب سائٹ Match.comپر مردوں کو اپنے جال میں پھانستی تھیں اور پھر مختلف حیلوں بہانوں سے ان سے رقم ہتھیاتی رہتی تھیں۔ یہ ان سے ملاقات کرنے کا وعدہ کرتیں لیکن اکثر سے یہ ملے بغیر ہی رقم لے کر غائب ہو جاتی تھیں۔