وہ شیر جس نے اپنے بچے کیلئے جنگل کے تمام قانون توڑ ڈالے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کی پرورش کرنا ماں ہی کے شایان شان ہے، اور بات جب جانوروں کی آئے تو نر جانور کی طرف سے بچوں کی پرورش کرنا بعید از قیاس ہی ہے، لیکن برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں افریقی شیرنے جنگل کے تمام قوانین کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی شیرنی کی موت کے بعد اپنے بچے کی پرورش کا بیڑہ اٹھاکر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شیربچوں کی پرورش کے معاملے میں قطعی طور پر لاپروا ہوتے ہیں لیکن برطانوی شہر بلیک پول کے چڑیا گھر میں ویلیس نامی شیر نے شیرنی ریچل کی موت کے بعد اپنے 7ماہ کے بچے کھیری (Khari)کی پرورش کا ذمہ اپنے سر لے لیا۔ وہ اسے ہر مشکل سے بچاتا، کھانا کھلاتا اور زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے گر سکھاتا، جو کہ ہر شیرنی اپنے بچوں کو سکھاتی ہے۔
مچھیرے نے سمندر میں کانٹا پھینکا، پھر واپس کھینچنے کی کوشش کی تو ناکام ہوگیا، بالآخر ایک گھنٹے بعد کامیابی ملی تو کانٹے میں کیا چیز پھنسی ہوئی تھی؟ دیکھ کر اس کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔
چڑیا گھر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ”ریچل کی موت سے پہلے ویلیس عام شیروں کی طرح اپنے بچے سے لاپروا رہتا تھا۔ ریچل ہی کھیری کی ہمہ وقت دیکھ بھال کرتی تھی لیکن اس کی موت کے بعدغیرمتوقع طور پر ریچل کی جگہ ویلیس نے خود لے لی۔ وہ اچانک کھیری کے معاملے میں انتہائی نرم خو ہو گیا اور ہر وقت اس کا خیال رکھنے لگا تھا۔ شیروں میں بچوں کی پرورش اور شکار کرنا شیرنی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ شیر ہمیشہ فارغ وقت گزاری کرتے ہیں۔ یہ شیرنی ہی ہوتی ہے جو اپنے بچوں کو شکار کا تعاقب کرنا اور اس پر جھپٹنا سکھاتی ہے لیکن کھیری کو یہ تمام کام اس کے باپ ویلیس نے سکھائے۔“