بچے کی ڈلیوری کے دوران ماں بننے والی نوجوان لڑکی کا ایسا اقدام کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، تصاویر بھی جاری کردیں

بچے کی ڈلیوری کے دوران ماں بننے والی نوجوان لڑکی کا ایسا اقدام کہ انٹرنیٹ پر ...
بچے کی ڈلیوری کے دوران ماں بننے والی نوجوان لڑکی کا ایسا اقدام کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، تصاویر بھی جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کسی بھی خاتون کے لئے زچگی کا مرحلہ زندگی کے نازک ترین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے لیکن ایک امریکی خاتون نے عین انہی لمحات میں ایک ایسا کام کردکھایا کہ سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑاکردیا۔
یہ خاتون نیویارک شہر سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ عالیہ ماجد ہیں جن کے ہاں 15 فروری کو ایک پیاری سے بچی صوفیہ عالیہ کریمی نے جنم لیا۔ عالیہ نے اپنی بچی کی پیدائش کے چند منٹ بعد لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ بھرپور میک اپ میں نظر آتی ہیں، اور انہوں نے یہ تمام میک اپ زچگی کے دوران ہی مکمل کیا تھا۔

مزید جانئے: ماں بننے والی خاتون نے بچے کو جنم دیتے ہی فیس بک پر اپنے ہمسفر کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، بچے کی پیدائش کے لمحات میں وہ کیا کر رہا تھا؟ ایسی حقیقت کہ یقین نہ آئے
عالیہ نے مزید تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ جب وہ زچگی کے لئے ہسپتال کے بیڈ پر پڑی تھیں تو ان کے اردگرد اور ان کے سامنے پورا بیوٹی پارلر موجود تھا۔ عالیہ نے بتایا کہ وہ میک اپ کی درجنوں اشیاءاپنے ساتھ لے کر ہسپتال گئی تھیں اور اپنی بچی کے جنم سے پہلے اور حتیٰ کہ اس عمل کے دوران بھی میک اپ جاری رکھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ننھی شہزادی کا دنیا میں استقبال کرنے کے لئے خود کو بھرپور طور پر دلکش اور گلیمرس بنانا چاہتی تھیں، اور انہوں نے یہی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ شدت درد سے خود میک اپ جاری نہیں رکھ پاتی تھیں تو ان کے خاوند ان کی مدد کرتے تھے۔
عالیہ ماجد کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔ جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کے اقدام کی حمایت کررہے ہیں وہیں ان کے خلاف تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ ناقدین زچگی جیسے حساس عمل کے دوران میک اپ کرنے کو انتہائی غیر سنجیدہ حرکت قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -