ہزار ڈگری سے زیادہ گرم پگھلی ہوئی دھات میکڈونلڈز کے برگر پر ڈالی جائے تو کیا ہوتا ہے، یہ تجربہ دیکھ کر اگلی مرتبہ آپ کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) میکڈانلڈز کا برگر ہم سب مزے سے کھاتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ صاف ستھری جگہ بننے والا یہ برگر جراثیم سے پاک ہے لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر اس برگر پر پکتا ہوا کاپر ڈالا گیا لیکن یہ حیران کن طور پر ٹھیک رہا اور اس کا بال بھی بیکا نہیں ہوا۔یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ میکڈانلڈ کا برگر کھانے سے پہلے باربار سوچیں گے۔
ایک یوٹیوب صارف نے تجربے کے طور پر دو برگر لئے جس میں سے ایک کھایا ہوا تھا جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ یہ برگر بالکل تازہ ہیں۔اس کے بعد ابلتا ہوا (1085ڈگری سینٹی گریڈ)کاکاپر برگر پیٹی پر ڈالاگیاجوکہ پیٹی کو جلانے کی بجائے ا کے اوپر سے پھسل کر اردگرد گرنے لگا۔آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کہ پیٹی جلا نہیں بلکہ اپنی حالت میں محفوظ رہا اور سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ کاپر ٹھنڈا ہونے کے بعد پیٹی کی ایک نئی شکل نکل آئی۔اس تجربے کامقصد لوگوں کو بتانا تھا کہ میکڈالنڈز کے برگر انتہائی مضر صحت ہیں اور یہ معدے میں بالکل بھی ہضم نہیں ہوتے اور انتہائی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔