پولیس کی عیاشی کی انتہا، یونیفارم خوبصورت بنانے کے لئے 3 کروڑ روپے خرچ کردئیے

پولیس کی عیاشی کی انتہا، یونیفارم خوبصورت بنانے کے لئے 3 کروڑ روپے خرچ کردئیے
پولیس کی عیاشی کی انتہا، یونیفارم خوبصورت بنانے کے لئے 3 کروڑ روپے خرچ کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیو ز ڈیسک) پولیس چاہے کسی غریب ملک کی ہو یا امریکہ جیسے امیر ملک کی، پولیس ہی ہوتی ہے۔ اس محکمے میں کچھ ایسی خوبیاں ضرور پائی جاتی ہیں جو بیچارے عوام کی سمجھ سے بالکل باہر ہوتی ہیں۔ امریکا میں لاس اینجلس کاﺅنٹی پولیس نے بھی ایک ایسی ہی مثال قائم کی ہے، جس پر پولیس کے سوا سب ہی حیرت میں مبتلاءہیں۔ شہر کی پولیس کو اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے اور ضروریات کے مطابق بجٹ بھی دستیاب نہیں، لیکن اس کے باوجود پولیس سربراہ جم میکڈونل نے اپنے افسران کو سنہری بیج لگانے کیلئے 3لاکھ ڈالر ( تقریبا ً 3 کروڑ پاکستانی روپے ) خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویب سائٹ RTکی رپورٹ کے مطابق جم میکڈونل نے اس فیصلے پر ہونے والی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا پروفیشنل امیج برقرار رکھنے کیلئے یہ کام ضروری ہے۔ اس سے پہلے یونیفارم پر لگنے والے تمام بیجز چاندی کی رنگت کے ہوتے تھے لیکن اب ٹائی کا کلپ ، لیپل پن، سینے پر سجائے جانے والے ستارے اور کندھوں پر لگنے والے بیج ، یعنی ہر چیز سونے کی طرح چمکتی نظر آئے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس سٹاف کی بیلٹوں کے کنڈے تبدیل کرنے پر پہلے ہی ایک لاکھ ڈالر خرچ کر چکا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں تھامے ہوئے ڈنڈے پر چڑھایا گیا چھلہ اوربیلٹ کے ساتھ چابیاں لٹکانے والا کنڈا تبدیل کرنے پرمزید 2 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے ۔

’مجھے ایک ہزار مَردوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے پڑے‘ 14 سالہ بچی کا ایسا بیان کہ سن کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
ناقدین کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس پولیس میں کم از کم 1 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اس کا بجٹ بھی 25 کروڑ ڈالر (تقریباً 25 ارب پاکستانی روپے )کے خسارے کا سامنا کر رہا ہے۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے اہلکار طویل ڈیوٹی سرانجام دینے اور چھٹیوں سے محرومی جیسے مسائل کا شکار ہیں ، لیکن پولیس سربراہ نے ان کے بیجز کی رنگت بدلنے پر لاکھوں ڈالر خرچ کرنا زیادہ مناسب سمجھا۔
جم میکڈونل اپنے فیصلے پر برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا” ہمارے اہلکاروں پر پہلی نظر پڑتے ہی دیکھا جاتا ہے کہ وہ کیسے نظر آتے ہیں۔ اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ ان کا حلیہ کیسا ہے اور ان کا یونیفارم کیسا نظر آرہاہے ؟ کیا وہ جسمانی طورپر فٹ ہیں ؟ انہیں دیکھ کر مجرم فیصلہ کرتے ہیں کہ لڑیں یا بھاگ جائیں؟ وہ سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے؟ لہٰذا ایک اچھا اور دلکش یونیفارم اچھا تاثر قائم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ ©© “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -