بلندی پر ائیرکنڈیشن لگاتے ہوئے ایک شخص ایسی چیز پر جا گرا کہ بیچارے کی ”زندگی“ اندھیر ہو گئی، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، اس کی چیخیں سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

بلندی پر ائیرکنڈیشن لگاتے ہوئے ایک شخص ایسی چیز پر جا گرا کہ بیچارے کی ...
بلندی پر ائیرکنڈیشن لگاتے ہوئے ایک شخص ایسی چیز پر جا گرا کہ بیچارے کی ”زندگی“ اندھیر ہو گئی، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو سب کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، اس کی چیخیں سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حادثات زندگی کا حصہ ہیں اور ہر کوئی ان سے دوچار ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار انسان ایسے حادثے کا شکار بھی ہو جاتا ہے جو اسے مرتے دم تک نہیں بھولتے۔ ایسا ہی ایک حادثہ چینی شخص کے ساتھ بھی پیش آیا جو بلندی سے لوہے کی باڑ پر آ گرا اور سلاخیں اس کے کولہے میں گھس گئیں۔


یہ شخص شانزی صوبہ کے علاقے ژیان انڈسٹریل پارک میں بلندی پر ائیرکنڈیشن یونٹ لگا رہا تھا کہ اچانک نیچے لگی لوہے کی باڑ پر آ گرا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو انہوں نے مذکورہ شخص کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ اس کی فلم بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا جو بعد ازاں انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق لوہے کی سلاخیں اس کے کولہے میں اتنی گہرائی تک جا چکی تھیں کہ ریسکیو ٹیم کو باڑ کاٹ کر اسے نیچے اتارنا پڑا اور پھر زمین پر الٹا لیٹا دیا۔ اس تمام کارروائی کے دوران مذکورہ شخص کی درد بھری چیخیں سنائی دیتی رہیں جنہوں نے ویڈیو دیکھنے والے افراد کے رونگٹے کھڑے کر دئیے۔


ذرائع کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیو امدادی ٹیم کی جانب سے چینی سوشل میڈیا”ویبو“ پر اپ لوڈ کی گئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں پھیل گئیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے کولہے سے دونوں سلاخیں نکالی جا چکی ہیں، مذکورہ شخص سرجری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -