انٹرنیٹ پر ملاقات، لڑکا لڑکی نے اکٹھے سینما میں فلم دیکھنے کا فیصلہ کرلیا، لیکن فلم کے دوران لڑکی نے ایسی حرکت کردی کہ لڑکے نے عدالت میں مقدمہ کردیا، کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) صنف نازک سے پہلی ملاقات ہو تو نوجوان ہر طرح کی ناز برداری کیلئے تیار ہوتے ہیں، لیکن ایک برطانوی نوجوان کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی لڑکی نے ایسا کام کر ڈالا کہ وہ سب آداب ایک جانب رکھتے ہوئے شکایت لے کر عدالت جا پہنچا۔
سٹیٹس مین کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ برینڈن ویزمر ایک لڑکی کو پہلی ملاقات کے موقع پر فلم دیکھنے کیلئے اپنے ساتھ لے کر گیا لیکن جب لڑکی نے فلم دیکھنے کے دوران ٹیکسٹ میسجنگ شروع کر دی تو وہ اتنا برہم ہوا کہ اس کے خلاف شکایت لے کر عدالت چلا گیا۔ اس نے اپنی درخواست میں کہا کہ ”لڑکی کا رویہ تھیٹر پالیسی کی خلاف ورزی تھا۔ اس کی وجہ سے مجھے اور دیگر لوگوں کو کوفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یہ رویہ ایک مہذب معاشرے کیلئے بھی خطرہ ہے۔“ برینڈن نے لڑکی کے خلاف 17.31 ڈالر تقریباً (تقریباً 1800 پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے ۔ یہ رقم سینمے کی ٹکٹ کی رقم کے برابر ہے۔ مقامی میڈیا نے جب لڑکی سے رابطہ کیا تو اس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”اوہ مائی گاڈ! وہ شخص پاگل ہے۔“
”میں ٹرین میں بیٹھی تو اس شخص نے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر شرمناک کام شروع کر دیا اور ۔۔۔“ لڑکی نے انتہائی غلیظ کام کرنے والے شخص کو پکڑ لیا، بات نہ بنی تو جان چھڑوانے کیلئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے
برینڈن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فلم کو شروع ہوئے ابھی 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ لڑکی نے ٹیکسٹ میسجنگ شروع کردی۔ اس نے اگلے 15 منٹ میں میسج پڑھنے اور بھیجنے کے لئے اپنے فون کو 10 سے 20 مرتبہ آن، آف کیا۔ برینڈن کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو یہ کام کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی جس پر برہم ہوکر کہا کہ اگر اس نے ٹیکسٹ میسجنگ کرنی ہے تو کچھ دیر کیلئے باہر چلی جائے۔ برینڈن کے مطابق لڑکی اٹھ کر باہر گئی اور پھر کبھی واپس نہیں آئی۔
وہ لڑکی کے ساتھ اسی کی گاڑی میں بیٹھ کر سینما آیا تھا، اور اب اسے واپسی کا بندوبست بھی خود ہی کرنا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے بعدازاں لڑکی سے رابطہ کیا اور اسے کہا کہ وہ ٹکٹ کے پیسے اسے واپس کردے لیکن اس نے انکار کردیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ برینڈن ٹکٹ کے پیسے واپس لینے کیلئے اس کی چھوٹی بہن سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب وہ خود بھی اس کے خلاف شکایت لے کر جانے والی ہے۔