موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے پریشان کن خبر، آپ کا موبائل فون ہر 72 گھنٹے بعد آپ کے ساتھ یہ انتہائی خطرناک حرکت کررہا ہے، ابھی پکڑلیں ورنہ بہت پچھتانا پڑے گا

موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے پریشان کن خبر، آپ کا موبائل فون ہر 72 ...
موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے سب سے پریشان کن خبر، آپ کا موبائل فون ہر 72 گھنٹے بعد آپ کے ساتھ یہ انتہائی خطرناک حرکت کررہا ہے، ابھی پکڑلیں ورنہ بہت پچھتانا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)اگر آپ اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیے کیونکہ ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق 70 کروڑ سے زائد اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل فون ان کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا ہر 72 گھنٹے بعد چین میں موجود خفیہ سرورز پر منتقل کر رہے ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی مینو فیکچرر کی جانب سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے کروڑوں اینڈرائیڈ موبائل فونز پر ایک جاسوسی سافٹ ویئر انسٹال کردیا گیا ہے جو ہر 72 گھنٹے بعد صارف کے تمام میسج اور کال ڈیٹا سافٹ ویئر انسٹال کرنے والی کمپنی کو بھیج رہا ہے۔ امریکی کمپنی بی ایل یو پراڈکٹس کا کہنا ہے کہ ان کے 1لاکھ 20ہزار موبائل فون بھی اس سافٹ ویئر سے متاثر ہوچکے ہیں، تاہم اس مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

’پاکستانیو! تاریخ کی خوفناک ترین بیروزگاری کیلئے تیار ہوجاﺅ‘ ماہرین نے انتہائی خطرناک پیشنگوئی کردی
خفیہ سافٹ ویئر انسٹال ہونے کا انکشاف پہلی بار امریکی سکیورٹی کمپنی کرکٹو وائر نے کیا۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ موبائل فونز کی بہت بڑی تعداد پر ایک فرم ویئر انسٹال کیا جاچکا ہے جو صارف کی اجازت کے بغیر اس کے موبائل فون پر موجود ذاتی نوعیت کا ڈیٹا خفیہ سروز کو بھیج رہا ہے۔ متاثرہ موبائل فون کئی کمپنیوں کے ذریعے فروخت کئے گئے ہیں جبکہ آن لائن خرید و فروخت کی کمپنیوں ایمزون اور بیسٹ بائی وغیرہ نے بھی ان موبائل فونز کی بڑی تعداد فروخت کی ہے ۔
خفیہ سافٹ ویئر صارفین کے ٹیکسٹ میسج، کنٹیکٹ لسٹ، کال ہسٹری اور دیگر اہم معلومات چرارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر چینی کمپنی اڈوپس ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے اور اسے چین کی ہی ایک مینوفیکچرنگ کمپنی کے لئے تیار کیا گیا جو کہ صارفین کے رویے کو مانیٹر کرنا چاہتی تھی۔
سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کا سراغ لگانا مشکل ہے اور اکثر موبائل فون صارفین کوشش کے باوجود اسے اپنے موبائل فون پر ڈھونڈ نہیں پاتے۔ متعدد امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سافٹ ویئر کا توڑ کرنے کے لئے اپنے صارفین کو آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ فراہم کردی ہے، لیکن دنیا کے متعدد ممالک میں ابھی بھی کروڑوں موبائل فونز پر یہ جوں کا توں استعمال ہورہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -