کئی سو سال کے بعد طاعون کی وباءدنیا میں واپس لوٹ آئی، کس رفتار سے پھیل رہی ہے اور اب تک کتنے لوگ نشانہ بن گئے؟ جان کر ہر شہری کے ہوش اُڑجائیں

کئی سو سال کے بعد طاعون کی وباءدنیا میں واپس لوٹ آئی، کس رفتار سے پھیل رہی ہے ...
کئی سو سال کے بعد طاعون کی وباءدنیا میں واپس لوٹ آئی، کس رفتار سے پھیل رہی ہے اور اب تک کتنے لوگ نشانہ بن گئے؟ جان کر ہر شہری کے ہوش اُڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبولا جیسی کئی بیماریاں ایک خطے سے شروع ہوئیں اور پھر پوری دنیا میں پھیل کر ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں اتار گئیں۔ اب ماہرین نے ایک اور ایسی ہی بیماری کے متعلق انتہائی ہولناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ طاعون کی بیماری ہے جس نے اس وقت مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری پوری دنیا میں پھیلنے اور ہر ایک شخص کو لاحق ہونے کا انتہائی سنگین خطرہ موجود ہے، جس طرح ایبولا نامی بیماری پھیلی اور صرف افریقہ میں 11ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

’اگر غربت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس آدمی کی تصویر اپنے گھروں میں لگا لو‘ چینی حکومت نے گاﺅں میں رہنے والے چینیوں کو عجیب ترین حکم دے دیا
برطانیہ کی لنکیسٹر یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیرک گیتھرر کا کہنا تھا کہ ”مڈغاسکر میں بہت کم عرصے میں 2ہزار سے زائد لوگ اس جان لیوا بیماری کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 165کی موت واقع ہو چکی ہے اور ابھی یہ بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ طاعون کا یہ گزشتہ 50سالوں میں سب سے شدیدحملہ ہے اور اس بار یہ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔ ہمیں اس صورتحال پر اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے کیونکہ یہ صرف مڈغاسکر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پوری دنیا کے ہر ایک فرد تک پہنچ سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -