میچ کے دوران ٹکر، کھلاڑی جان سے گیا، پورا سٹیڈیم سکتے میں ڈوب گیا

میچ کے دوران ٹکر، کھلاڑی جان سے گیا، پورا سٹیڈیم سکتے میں ڈوب گیا
میچ کے دوران ٹکر، کھلاڑی جان سے گیا، پورا سٹیڈیم سکتے میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(نیوز ڈیسک)سپین میں ایک مشہور اور انتہائی مقبول فٹ بال کھلاڑی کی میچ کے دوران انتہائی غیر متوقع اور المناک انداز میں ہونے والی موت نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کردیاہے۔
میل آن لائن کے مطابق 38سالہ گول کیپر کوئرل ہودا کئی سال سے انڈونیشیا سپر لیگ کی ٹیم پرسیلا میں شامل تھے۔ وہ سیمن پاڈانگ کی ٹیم کے ساتھ ہونے والے ایک میچ کے آخری لمحات میں دفاعی کھلاڑی ریمن روڈری گیز کے ساتھ ٹکراگئے۔ بدقسمتی سے یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کوئلر اپنا توازن کھو کر زمین پر گرگئے۔ ابتداءمیں تو ان کی حالت زیادہ خراب نظر نہیں آرہی تھی اور وہ ہوش میں بھی تھے، لیکن جلد ہی ان کی حالت بگڑنے لگی۔ وہ سینے میں درد کی شکایت کررہے تھے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی لامونگن جنرل ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن شام پانچ بجے وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی میچ ختم ہوتے ہی ہسپتال پہنچے لیکن وہاں یہ افسوسناک خبر ان کی منتظر تھی کہ ان کا ساتھی کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوچکا تھا۔

وہ گاﺅں جہاں چڑیل نے حملہ کردیا، عورتوں کو کچھ نہیں کہتی لیکن مردوں کا کیا حال کرتی ہے؟ ایسا سلوک کہ مرد دھڑا دھڑ اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے لگے، گاﺅں ویران ہونے لگا
لامونگن جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ذکی مبارک کا کہنا تھا ”جب انہیں ہسپتال لیا گیا تو ان کی سانس چل رہی تھی لیکن تقریباً پانچ بجے وہ بے حس و حرکت ہوگئے۔ ہمارا تجزیہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ وہ کھیل کے دوران ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے گئے۔ ان کے سر اور گردن پر چوٹ آئی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -