آپ کی گاڑی کی ٹینکی میں موجود پٹرول خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے اور گاڑی کے انجن کو بچائیں

آپ کی گاڑی کی ٹینکی میں موجود پٹرول خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟معلوم کرنے کا آسان ...
آپ کی گاڑی کی ٹینکی میں موجود پٹرول خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے اور گاڑی کے انجن کو بچائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی یا موٹرسائیکل میں ناقص یا ملاوٹ شدہ پٹرول استعمال کرنے سے اس کی کارکردگی تو متاثر ہوتی ہی ہے، انجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ہم آپ کو پٹرول کا معیار چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ آپ ایسا کریں کہ گاڑی سے پٹرول نکال کر اس کے دو قطرے سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے پھونک مار کر خشک کریں۔ جب پٹرول مکمل طور پر ہوا میں اڑ جائے تو کاغذ کا بغور جائزہ لیں۔

جوتوں میں ٹھنڈے پانی کے لفافے رکھنے کا ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ فوری آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
اگر کاغذ واپس اسی طرح سفید اور بے داغ ہو جائے تو آپ کی گاڑی میں موجود پٹرول اعلیٰ معیار کا ہے لیکن اگر کاغذ پر دھبہ پڑ جائے تو سمجھ لیں کہ پٹرول میں مٹی کے تیل کی ملاوٹ کی گئی ہے۔ پٹرول میں ریزن (Resin)کی ملاوٹ بھی کی جاتی ہے جو ایک مصنوعی آتش گیر مادہ ہے اور ٹھوس و مائع دونوں حالتوں میں ملتا ہے۔ اس کی ملاوٹ چیک کرنے کے لیے تھوڑا سا پٹرول ایک پیالے کے پیندے میں ڈالیں اور اسے آگ لگا دیں۔ اگر پٹرول کے ساتھ پیندہ بھی جل کر سیاہ ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ اس میں ریزن کی ملاوٹ ہے جو آپ کے انجن کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، اور اگر پیندا سفید رہے تو پٹرول ریزن کی ملاوٹ سے پاک ہے۔ پٹرول میں پانی کی ملاوٹ چیک کرنے کے لیے اس کی تھوڑی سی مقدار کسی پلاسٹک کے ڈبے میں ڈال دیں جس کے اندر دیکھا جا سکتا ہو۔اس میں تھوڑا سا مینگنیز سالوشن (manganese solution)نامی کیمیکل ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر مینگنیز کے کرسٹلز پٹرول میں جذب ہو جائیں اور اس کی رنگت ارغوانی (Purple) یا گلابی ہو جائے تو پٹرول پانی کی ملاوٹ سے پاک ہے۔ بصورت دیگر اس میں پانی ملایا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -