خاتون نے خودکشی کے لئے مگر مچھوں کی خدمات حاصل کرلیں

خاتون نے خودکشی کے لئے مگر مچھوں کی خدمات حاصل کرلیں
خاتون نے خودکشی کے لئے مگر مچھوں کی خدمات حاصل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک معمر خاتون نے 1000 مگر مچھوں سے بھرے تالاب میں چھلانگ لگادی جنہوں نے آناً فاناً اس کا جسم بوٹی بوٹی کرکے کھالیا۔ پینسٹھ سالہ خاتون وان پین کے بارے میں اس کی بہن سنان تھارمنا نے بتایا کہ وہ کئی دن سے چپ چپ تھی اور کسی سے بات نہیں کرتی تھی۔ ذہنی دباﺅ اور پریشانیوں کا شکار خاتون نے خود کشی کیلئے انتہائی بھیانک طریقے کا انتخاب کیا اورمگرمچھوں کے مشہور فارم ”سامٹ پراکارن“ چلی گئی۔ اس فارم میں ایک لاکھ سے بھی زائد مگر مچھ پالے گئے ہیں۔ دکھوں کی ماری خاتون نے ایک تالاب میں چھلانگ لگادی جہاں ایک ہزار سے زائد مگر مچھ اس کے جسم کو نوچنے کیلئے موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ پہنچے تو مگر مچھ خاتون کے ٹکڑے ٹکڑے کرچکے تھے اور فارم کے ملازمین انہیں منتشر کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے۔ خاتون کے ہیلتھ کارڈ سے اس کی شناخت کی گئی جو تالاب میں تیرتا ہوا ملا اور بعد میں ڈی این اے سے بھی اس کی شناخت کے ثبوت مل گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -