”جس آدمی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، میری بہترین دوست نے اسے جیون ساتھی بنا لیا کیونکہ۔۔۔“

”جس آدمی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، میری بہترین دوست نے اسے جیون ساتھی ...
”جس آدمی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، میری بہترین دوست نے اسے جیون ساتھی بنا لیا کیونکہ۔۔۔“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جنسی اختلاط کی آزادی والے معاشروں میں جنسی جرائم کا پایا جانا کوئی حیرانی کی بات نہیں لیکن برطانوی فوج کے ایک افسر کا جرم اس قدر شرمناک ہے کہ شاید برطانیہ جیسا معاشرہ بھی اس پر شرمندہ ہے۔
اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق 29 سالہ ڈینیئل ہاورڈ کا تعلق رائل آرمی میڈیکل کور سے ہے اور اس کی منگنی ایپرل نامی لڑکی سے طے پاچکی تھی کہ جب اس نے شادی سے عین پہلے اپنی ہونے والی دلہن کی بہترین سہیلی کی عصمت دری کردی۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی دوست ایپرل کے ساتھ ڈینئل کے گھر پر ٹھہری تھی۔ رات کے وقت ایپرل اور ڈینئل ایک ہی کمرے میں مقیم تھے اور وہ ساتھ والے کمرے میں تھی۔ رات کی خاموشی میں ڈینئل اپنی ہونے والی دلہن کے کمرے سے نکلا اور ساتھ والے کمرے میں جاکر اس کی سہیلی کی عزت پر کسی وحشی بھیڑیے کی طرح حملہ آور ہوگیا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلی ہسپتال گئی جہاں نرسوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع کی۔ مزید افسوسناک بات یہ ہوئی کہ متاثرہ لڑکی کی سہیلی ایپرل نے اپنے ہونے والے شوہر پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور حال ہی میں اس کے ساتھ دھوم دھام سے شادی بھی کرلی۔ عدالت نے چار دن کی سماعت کے بعد ملزم ڈینئل کو جرم کا مرتکب پایا اور اسے 7 برس قید کی سزا سنادی۔ اس کی شادی کو ابھی تین ہفتے ہی ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -