وہ کیڑا جس کی وجہ سے انسان بہت سی مشکلات کا شکار رہتاہے، مارنے کے آسان طریقے جانئے

وہ کیڑا جس کی وجہ سے انسان بہت سی مشکلات کا شکار رہتاہے، مارنے کے آسان طریقے ...
وہ کیڑا جس کی وجہ سے انسان بہت سی مشکلات کا شکار رہتاہے، مارنے کے آسان طریقے جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے انسان کی بھوک اڑ جاتی ہے، کھانا کھاتے ہوئے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے مقعد کے قریب خارش بھی ہوتی ہے۔یہ کیڑے 10سال سے کم عمر کے بچوں میں عموماًپائے جاتے ہیں لیکن بعض اوقات بڑے بھی ان کا شکار ہوجاتے ہیں۔گوکہ یہ زیادہ خطرناک نہیں ہوتے لیکن ان کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
یہ کیڑے ایک شخص سے دوسرے کو بھی منتقل ہوتے ہیں ، جب ہم رات کو سوتے ہیں تو اس کی مادہ مقعد کے ذریعے نکل کر انڈے دیتی ہے جس کی وجہ سے خارش ہوتی ہے۔یہ انڈے ان تمام چیزوں میں منتقل ہوسکتے ہیں جو ان سے چھوتے ہیں جیسے تولیہ ،کھانے اور کپڑے۔ان کے لئے سب سے مﺅثر دوائی Vermoxہے جس کے استعمال سے ان کیڑوں کو پیٹ میں مارنے کے بعد پخانے کے راستے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔اگر آپ بچوں کو دوائی دینے کی بجائے کسی قدرتی طریقے سے یہ کیڑے نکالنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ملیٹھی کا استعمال کریں۔یہ بازار سے بآسانی مل جاتی ہے اور اس کا ایک چمچ کھاکر پانی پی لیں۔ایک اور طریقے میں ناگ دونی(Wormwood)کا استعمال بھی مفید پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں:
*اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں،کھانے سے پہلے ہاتھو ں کو اچھی طرح دھوئیں۔
*اپنے ناخنوں کو تراش کر چھوٹا رکھیں۔
*اپنی انڈر گارمنٹس اور پاجامہ روز تبدیل کریں۔
*روزانہ نہائیں اور اپنے اعضاءرئیسہ کو صاف رکھیں۔
*اپنی برش اور تولیے کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
*اپنے بیڈ روم میں کھانا کھانے سے اجتناب کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -