دنیا کی مختصر ترین دورانیہ اور فاصلہ کی پروازیں
لندن(ویب ڈیسک) عام طور پر جہازوں پر طویل سفرہی کیا جاتاہے لیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی مقامات ہیں جہان پرواز کا دورانیہ اور فاصلہ حیران کن طور پ انتہائی کم ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی سب سے مختصر ترین پرواز اور کنے جزیرہ میں واسٹرے سے پاپا واستر ے تک کی ہے جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ دو منٹ ہوسکتا ہے اور فاصلہ1.7میل ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ پرواز 40سیکنڈ میں بھی مکمل ہوسکتی ہے۔
دوسری مختصر پرواز مایا آئی لینڈ ایئر کی کیائے کا لکر سے سے کیائے چیپل تک 2.4میل فاصلہ کی ہے جو 2منٹ کے اندر مکمل ہوجاتی ہے۔
تیسری پرواز کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ اور فاصلہ سات میل ہے۔ یہ پرواز فلپائنی سمندر کے قریب مینامی دایتو سے کیتا دایتوتک بھری جاتی ہے۔ چوتھی مختصر پرواز کا فاصلہ 8.8میل اور دورانیہ 10منٹ تک ہوتا ہے اور یہ ملوکائی ایئر پورٹ سے کالو پاپا تک ہے جبکہ آئرلینڈ کے قریب کونی مارا سے انیشمان تک 10.4میل کا فاصلہ ہے اور یہ فاصلہ 6منٹ کی پرواز سے مکمل ہوجاتا ہے۔
فلپائن کے قریب سیپان سے تنیان تک 10.8میل ہے اور فریڈم ایئر 10منٹ مےں فاصلہ طے کرتی ہے۔ جنوب پیسک سمندر کے علاقے مےں پاپیتی سے موریا تک 11میل کا فاصلہ ایئر تاحیتی نے پندرہ منٹ میں مکمل کیا۔ آٹھویں نمبر پر مختصر ترین پرواز کا ریکارڈ بحیرہ ایجین کے علاقے کارپاتھوس سے کاسوس جزیرے تک اور اولمپک ایئر نے 12میل کا فاصلہ منٹ میں طے کیا۔ جبکہ بحیرہ ایجین مےں ہی کوس جزیرے سے کیلمنوس جزیرے تک 14میل کا فاصلہ ایجین ایئر لائنز نے20منٹ میں طے کرکے برطانوی جریدے ڈیلی گراف کی فہرست مےں نویں نمبر پر جگہ پائی ہے اور دنیا کی دسویں مختصر ترین پرواز کا ریکارڈ کے مین ایئرویز کے پاس ہے جس نے بحیرہ کیر بین میں مین بریس جزیرے سے لٹل کے مین تک 12میل کا فاصلہ 10منٹ مےں طے کیا ہے۔