ناروے کی جیل بن گئی قیدیوں کے لئے تفریحی مرکز

ناروے کی جیل بن گئی قیدیوں کے لئے تفریحی مرکز
ناروے کی جیل بن گئی قیدیوں کے لئے تفریحی مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(ویب ڈیسک)نارو ے کے دارالحکومت اوسلو کے ساحل سے تقریباً 75کلو میٹر کے فاصلے پر ایک جزیرہ ناروے کے 115خطرناک ترین مجرموں کو گھر ہے اور یہاں قید کئے جانے والے مجرم قتل،ریپ اور منشیات فروشی مےں ملوث رہے ہیں لیکن یہ قید خانہ یا جیل روایتی جیلوں کی مانند نہیں بلکہ یہاں کے قیدیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے سیاح چھٹیاں گزارنے کے لئے اس جزیرے پر آئے ہوں۔ اس جزیرے پر قیدیوں کے فرار کو روکنے کے لئے کوئی خاردار تاریں موجود ہیں نہ کہیں کسی مقام پر بجلی کا کرنٹ چھوڑا گیا ہے اس کے علاوہ یہاں آپ کو کوئی مسلح چوکیدار بھی نظر نہیں آئے گا۔ یہاں قیدی خوبصورت کمروں مےں رہتے ہیں اور وہ لکڑیاں کاٹنے، مویشیوں کی دیکھ بھال یا پھر فصلیں اگانے کا کام کرتے ہیں۔ اس جزیرے پر موجود قیدیوں کو ہر طرح کی تفریح مہیا کی جاتی ہے جس میں گھڑ سواری، مچھلیوں کا شکار، ٹینس اور دھوپ سیکنا وغیرہ شامل ہے ۔ ان سرکاری مہمانوں کو رات کے کھانے مےں کئی قسم کے پکوان ملتے ہیں جن میں چکن سے لے کر مچھلی تک شامل ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -