’دوست نے اپنے دوست کی ماں پر ہی قاتلانہ حملہ کردیا کیونکہ۔۔۔‘ ملزم کے پکڑے جانے پر ایسا شرمناک انکشاف کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

’دوست نے اپنے دوست کی ماں پر ہی قاتلانہ حملہ کردیا کیونکہ۔۔۔‘ ملزم کے پکڑے ...
’دوست نے اپنے دوست کی ماں پر ہی قاتلانہ حملہ کردیا کیونکہ۔۔۔‘ ملزم کے پکڑے جانے پر ایسا شرمناک انکشاف کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نوجوان نے دوست کے کہنے پر اس کی والدہ پر قاتلانہ حملہ کر دیا ۔دونوں کا مقصد خاتون کو قتل کر کے اس کی انشورنس پالیسی کی رقم حاصل کرنا تھا ۔

”مڈ ڈے ڈاٹ کام “ کے مطابق بھارتی نوجوان نے ماں کو قتل کرانے کیلئے اپنے دوست کو 20ہزار دیے جس کے بعد اس نے مینا نامی 46سالہ خاتون کو چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

نورین لغاری کالج میں اپنی دوستوں کیساتھ کیا کرتی رہی ؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہمسائے نے مینا کی چیخ و پکار سنی اور پولیس کو طلب کر لیا جس کے بعد ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے دوست نے اسے والدہ کو قتل کرانے کیلئے 50ہزار کی پیشکش کی تھی جس میں 20ہزار پہلے وصول کر چکا ہوں ۔ملزم کے بیان پر خاتون کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلہ 

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد انہوں نے خاتون کی انشورنس پالیسی وصول کر کے آپس میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے گھر میں جوا خانہ چلاتی ہے جہاں خواتین آکر جوا کھیلتی ہیںجبکہ خاتون کا بیٹا بھی جوا کھیلتا ہے اور اپنی والدہ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا ہے جس پر دونوں میں تلخ کلامی معمول کی بات ہے اور اسی رنچش پر اس نے والدہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے بیٹے نے اپنے دوست کو گھر بلایا اور خود باہر چلا گیا جس کے بعد ملزم نے چاقو پکڑ کر مینا کے گلے ، سینے اور پیٹ پر وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -