عجائب گھر میں مرمت کے دوران مزدوروں نے فرش کی کھدائی شروع کی تو نیچے سے ایسی چیز برآمد کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک عجائب گھر کی مرمت کے دوران مزدوروں نے فرش کی کھدائی کی تو نیچے سے ایسی چیز دریافت ہو گئی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے مضافاتی علاقے لیم بیتھ میں واقع گارڈن میوزیم کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا۔ جب مزدوروں نے فرش میں تھوڑی سی کھدائی کی تو انہیں لگا جیسے نیچے کوئی خالی جگہ موجود ہے۔ جب انہوں نے مزید کھودا تو یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ آگے سیڑھیاں موجود تھیں جو ایک زیرزمین خفیہ کمرے میں اتر رہی تھیں۔
’میں 3 ماہ تک مسلسل زمین کھودتی رہی، بالآخر 60 فٹ کھودنے کے بعد ایسی چیز مل گئی کہ پورے علاقے کی زندگی ہی بدل گئی کیونکہ۔۔۔‘ 51 سالہ عورت نے تن تنہا ایسا کام کر ڈالا کہ پوری دنیا ہمت کی داد دینے پر مجبور ہوگئی
رپورٹ کے مطابق مزدوروں نے ماہرین آثارقدیمہ کو اطلاع کی جو آکر نیچے موجود کمرے میں گئے جہاں اوپر نیچے کئی تابوت رکھے ہوئے تھے اوران تابوتوں کے اوپر سرخ اور سنہری رنگ کا تاج پڑا تھا جو پادری پہنا کرتے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ تابوت کینٹر بری چرچ کے پادریوں کے تھے جن کی اموات 16اور 17ویں صدی عیسوی میں ہوئی تھیں۔ ان میں سے بعض تابوتوں پر پلیٹیں لگی ہوئی تھیں جن پر ان پادریوں کے نام لکھے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک رچرڈ بینکروفٹ کا تابوت تھا جو 1604ءتا 1610ءچرچ کا ہیڈ پادری رہا تھا۔ دوسرا جان مورے کا تھا جو 1783ءتا 1805ءتک اس عہدے پر فائز رہا۔ تعمیراتی کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ”یہ ایک حیران کن دریافت ہے۔ کام کے دوران ہمیں کئی انسانی ہڈیاں ملی تھیں لیکن اتفاقی طور پر اس خفیہ کمرے اور اس میں رکھے تابوتوں کا دریافت ہونا واقعی حیران کن ہے۔“