خبردار! ٹرائی ڈنٹ چیونگم حرام ہوسکتی ہے ،احتیاط ضروری ہے

خبردار! ٹرائی ڈنٹ چیونگم حرام ہوسکتی ہے ،احتیاط ضروری ہے
خبردار! ٹرائی ڈنٹ چیونگم حرام ہوسکتی ہے ،احتیاط ضروری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرملکی چیونگ گم ٹرائی ڈنٹ میں ممکنہ طور پر حرام اشیاءاستعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس خبر کو پڑھنے کے بعد یقیناًآپ غیر ملکی چیونگم چھوڑ کر اپنے ملک کی تیار کردہ چیونگم کھائیں گے جو قیمت میں سستی بھی ہیں اور معیاری بھی۔پیٹرول سٹیشن پر ملنے والی عمدہ پیکنگ میں چیونگم کو خیر باد کہہ دینگے۔

مزیدپڑھیں:ارب پتی باپ نے بیٹے کو عام آدمی بنا کر زندگی کا بڑا سبق سکھا دیا
بیرون ممالک سے برآمد کی جانے والی چیونگم ”ٹرائی ڈنٹ“کی تیاری میں ممکنہ طور پر حرام اشیاءکا استعمال ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مونڈلز انٹرنیشل کمپنی کی تیار کردہ چیونگم حلال سرٹیفائیڈ نہیں ہے،اس بات کا اعتراف کمپنی نے اپنی پروڈکٹ ٹرائی ڈنٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا ہے۔

فیس بک پیج پر ایک صارف نے کمپنی سے پوچھا ہے کہ اسے یہ چیونگم بہت پسند ہے لیکن اس کے کچھ ملنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں حرام اشیاءکی ملاوٹ ہوسکتی ہے۔مہربانی فرما کر مجھے بتادیں کہ آپ کے کون سے فلیور حرام ہیں۔اس کے جواب میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت مونڈیلیز انٹرنیشنل کی اشیاء حلال سرٹیفائیڈ نہیں ہیں۔


ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جن کی تیاری میں حرام اشیاءکا استعمال ہوتا رہا ہے،حال ہی میں ایک مشہور پیسٹری ”پاپ ٹارٹس“پربھی اسی بنیاد پر مقامی مارکیٹ میں پابندی لگادی گئی تھی۔اگر آپ چیونگم کھانے کے عادی ہیں تو آئندہ ان چیزوں کا خیال رکھیں ،ایسی اشیاءخریدنے سے قبل حلال سرٹیفائیڈ کی مہر ضرور دیکھ لیں،اگر آپ کو پتا چل جائے کہ یہ چیز حرام ہے تو آپ اس کا استعمال چھوڑ دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -