نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کچلتے وقت گاڑی میں کون سوار تھا؟ معروف اینکر اور صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ انسانیت بھی خون کے آنسو رونے لگے

نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کچلتے وقت گاڑی میں کون سوار تھا؟ معروف اینکر اور ...
نواز شریف کی ریلی میں بچے کو کچلتے وقت گاڑی میں کون سوار تھا؟ معروف اینکر اور صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ انسانیت بھی خون کے آنسو رونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق نواز شریف کی ریلی جس وقت گاڑی نے بچے کو کچلا، اس وقت گاڑی میں ایک بہت ہی معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سوار تھے تاہم انہوں نے ڈاکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اب بولتے جائیں اور اردو لکھتے جائیں“ گوگل نے پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے شاندار فیچر متعارف کرا دیا، بول کر سمارٹ فون میں اردو کیسے لکھیں؟ انتہائی آسان اور زبردست طریقہ جانئے
انہوں نے کہا کہ ”حامد نامی ایک معصوم 12 سالہ بچہ جو اس جدوجہد میں کام آیا اور بقول ان کے کہ وہ ان کا ورکر ہے۔ یہ اس معرکے کا پہلا شہید ہے، کبھی اس کے ماں باپ سے پوچھو، اس کے ساتھ جو ہوئی ہے۔۔۔ توبہ توبہ توبہ۔ میری اطلاعات کے مطابق اسے مارا ایک اور گاڑی نے تھا لیکن اسے جس گاڑی نے روندا اس میں جو صاحب بیٹھے تھے، وہ انتہائی اہمیت کے حامل کارڈیولوجسٹ ہیں، ایک ڈاکٹر ہیں۔“
پروگرام میں شریک ایک خاتون کامیڈین نے سوال پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ تو آفتاب اقبال نے جواب دیا کہ ”میں نام اس لئے نہیں لینا چاہتا کہ نہ میں نے خود دیکھا اور نہ ہی توقع رکھتا ہوں کسی ڈاکٹر سے کہ وہ اس قدر شقی القلب ہو سکتا ہے اور اگر وہ تھا تو پھر یہ اتنا ہی المناک واقعہ ہے جتنا کہ حامد کی موت۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ’ ایک طیارہ آئے گا اور نواز شریف اور مریم کو لے کر اس ملک چلا جائے گا‘ شریف خاندان نے نیب کیسز سے بچنے کی حکمت عملی تیار کرلی، سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر میں نے ایک بہت ہی جذباتی کر دینے والی بات بھی پڑھی ہے جو اس طرح ہے کہ ”حامد کی موت سانحہ نہیں تھی، حادثہ تھی، اس حادثے پر کسی کا نہ رکنا سانحہ تھا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -