ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کا ایک ملزم کس اہم ترین سیاسی شخصیت کا ہمسایہ تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف نے ملک بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا، جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کا ایک ملزم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمسائے میں رہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”طے ہو چکا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی اور فضل الرحمان۔۔۔“ حسن نثار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں شریک لوگ بھی دنگ رہ گئے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے حملے کا ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تھے۔ اس حملے کے 5 یا اس سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے ایک شہباز شریف کے ہمسائے میں رہ رہا تھا اور اسی نے یہ انکشاف کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر حملہ کر کے انہیں قتل کرنے کا جو منصوبہ بنایا گیا تھا وہ ناکام ہو گیا اور شہباز شریف اللہ کے فضل سے بچ گئے مگر اس افسوسناک واقعہ میں 30 سے 40 لوگ شہید ہوئے اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اب بولتے جائیں اور اردو لکھتے جائیں“ گوگل نے پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے شاندار فیچر متعارف کرا دیا، بول کر سمارٹ فون میں اردو کیسے لکھیں؟ انتہائی آسان اور زبردست طریقہ جانئے
انہوں نے بتایا کہ اس انکشاف کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ ملزمان پکڑے گئے ہیں جن میں سے ایک ملزم شہباز شریف کے ہمسایہ گھر میں رہائش پذیر تھا اور اسی نے یہ سب کچھ بتایا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔