دنیا کے کس خطے کے لوگ سب سےزیادہ تیز بھاگتے ہیں؟
لندن (نیوز ڈیسک) کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ دوڑ کے عالمی مقابلوں کے فاتح اکثر افریقی حبشی ہی ہوتے ہیں؟ اگر آپ نے یہ بات نوٹ کی ہے تو یقیناً یہ بات بھی آپ کے علم میں دلچسپ اضافہ ہوگی کہ 100 میٹر کی عالمی ریس میں 200 تیز ترین کھلاڑی سارے کے سارے مغربی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق مختلف نسل کے لوگوں میں مختلف قسم کے جسمانی صلاحیت دیکھنے میں آرہی ہے۔
کمپیوٹر کی غٖلطی نے نوجوان کی" لاٹری" لگا دی
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اس تحقیق کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح 100 میٹر کی مختصر دوڑ کے فاتح مغربی افریقہ کے کھلاڑی ہیں اسی طرح لمبی دوڑ جیتنے والے تقریباً سبھی چیمپئن مشرقی اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ جن کھیلوں میں ٹانگوں کی بجائے اوپری دھڑ کی طاقت پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے ان میں شمالی یورپ کے باشندے دوسری نسلوں سے آگے ہیں۔ مصنف Jon Entine نے اس موضوع پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جس کا نام "Taboo" ہے اور اس سلسلہ میں مزید معلومات ان کی ویب سائٹ www.jonentine.com پر دستیاب ہیں۔