چلتی بس میں خاتون نے ڈرائیور پر حملہ کردیا، مار مار کر بھرکس نکال دیا، یہ کون تھی اور ایسا کیوں کیا؟ اصل حقیقت جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

ڈیلی بائیٹس

میکسیکوسٹی (نیوز ڈیسک) بیگم سے چھپ کر خفیہ معاشقوں سے لطف اندوز ہونے والے عیاش مرد جب پکڑے جاتے ہیں تو ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے کہ ان جیسے دوسرے مردوں کے لئے بھی عبرت کی مثال قائم ہوجاتی ہے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی رنگین مزاج بس ڈرائیور کی بھی شامت کا وقت آن پہنچا تھا کہ اس کی بیگم نے اسے بس میں ہی محبوبہ کے ساتھ بیٹھے پکڑلیا۔

وہ لڑکی جو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اربوں روپے کماچکی ہے
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جب ڈرائیور کی بیوی بس میں داخل ہوئی تو اس کی محبوبہ اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ غصے سے کھولتی ہوئی بیگم نے مسافروں کی موجودگی کی پرواہ کئے بغیر سیدھے ڈرائیور کی سیٹ کا رخ کیا اور اس کے ساتھ بیٹھی خاتون پر جھپٹ پڑی۔ محبوبہ پر حملہ ہوتے دیکھ کر ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی تو بیگم کے تیز رفتار گھونسوں اور ٹھڈوں کا رخ بھی اسی کی جانب ہو گیا۔ڈرائیور کی بیگم کے اچانک حملے کے بعد اس کی محبوبہ نے بھی جوابی حملہ شروع کردیا اور یوں بس میں جنگ کا سماں پیدا ہوگیا۔
بیچارے ڈرائیور نے جب دونوں خواتین کے درمیان میں آکر لڑائی رکوانے کی کوشش کی تو یہ کوشش اور بھی مہنگی پڑی۔ دونوں خواتین کے گھونسے اور ٹھڈے ایک دوسری کی بجائے ڈرائیور کے حصے میں آنے لگے۔ اس دوران کچھ مسافروں نے بھی مداخلت کرکے لڑائی رکوانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ہوئی۔ بس میں موجود کچھ شریر مسافر ایسے بھی تھے جو لڑائی رکوانے کی بجائے دونوں خواتین کی حوصلہ افزائی کر کے ڈرائیور کی پٹائی کا تماشہ دیکھتے رہے۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر آچکی ہے۔ یہ ویڈیوں انٹرنیٹ صارفین کو اتنی پسند آئی ہے کہ اسے اب تک 5لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔