” میرے والد سعودی عرب میں اس حال میں پھنسے ہیں، ان کی مدد کریں“ پاکستانی لڑکی نے قوم سے اپیل کردی ، پاکستانیوں کی ہمت کا امتحان شروع ہوگیا

” میرے والد سعودی عرب میں اس حال میں پھنسے ہیں، ان کی مدد کریں“ پاکستانی ...
” میرے والد سعودی عرب میں اس حال میں پھنسے ہیں، ان کی مدد کریں“ پاکستانی لڑکی نے قوم سے اپیل کردی ، پاکستانیوں کی ہمت کا امتحان شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی خاتون نے سعودی عرب میں زیر علاج اپنے والد محترم کے علاج کے لئے مدد کی اپیل کردی ہے ، خاتون کے مطابق وہ برین سٹروک کا شکار ہو ئے ہیں جبکہ ان کی سرجری پر مکمل ہو چکی ہے مگر انہیں ابھی بھی بہت زیادہ مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔

موسیٰ گیلانی نے تحریک انصاف کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

بلاگ gofundme.comپر ایک مضمون لکھتے ہوئے فیضی ایمی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ 19نومبر 2017ءکی بات ہے جب میری ساری دنیا چند سیکنڈز میں بدل گئی، میرے والدین جدہ میں مقیم ہیں اور میں نے اپنے والد سے ٹیلی فون پر بات کی ، لیکن اگلے چند گھنٹوں میں ان پر برین سٹروک کا شدیدحملہ ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا اور ان کی سرجری کی گئی ، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ، اس سارے علاج معالجے کے اخراجات کو ان کی انشورنس کی رقم سے پورا کیا گیا۔ ڈاکٹر ز کے مطابق اگلے تین دنوں میں ان کی انشورنس کی رقم ختم ہوجائے گی ، اس لئے انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل توجہ کی ضرورت ہے ، انہیں نالی کے ذریعے خوراک دینے، صفائی ، فیزیو تھراپی کے لئے مکمل نگہداشت کی ضرورت ہے۔ انہیں فوری طور پر پاکستان بھیجا جائے گا اور وہاں پر 24گھنٹے کے لئے ایک نرس کی ضرورت پڑے گی۔ 

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کو جدہ سے لاہور لے جانے کے لئے ایک ائیر ایمبولینس کی ضرورت پڑے گی جبکہ لاہور میں مکمل دیکھ بھال کے لئے بھی اخراجات چائیں ، اس وقت ہمیں ائیر ایمبولینس اور دیگر اخراجات کے لئے30ہزار یورو(تقریبا 45لاکھ روپے) درکار ہیں جو فی الوقت ہمارے پاس نہیں ہیں ۔ میرے والد ایک عظیم انسان ہیں اور ان کی صحت یابی کے لئے میں اپنا تمام تر سرمایہ بھی فروخت کردوں تو یہ میرے لئے خوشی کا مقام ہوگا۔ فیضی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے والد کی مکمل صحت یابی کی یقین دہانی کرائی ہے اور میرا بھی یقین ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ خاتون نے مخیر حضرات سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ فیضی کی مدد کرنے والے افراد درج بینک اکاﺅنٹ میں اپنے عطیات جمع کر
اکاﺅنٹ نمبر : PK90ASCM0000641000003414
اکاﺅنٹ ٹائٹل: زاہد ہ فاروق
عسکری بینک

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -