ائیرپورٹ پر 2 خواتین کے سامان سے 5 کلو وزنی ایسی شرمناک چیز برآمد کہ دیکھ کر کسٹم اہلکاروں کے بھی چہرے لال ہوگئے

ائیرپورٹ پر 2 خواتین کے سامان سے 5 کلو وزنی ایسی شرمناک چیز برآمد کہ دیکھ کر ...
ائیرپورٹ پر 2 خواتین کے سامان سے 5 کلو وزنی ایسی شرمناک چیز برآمد کہ دیکھ کر کسٹم اہلکاروں کے بھی چہرے لال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے ائرپورٹوں پر روزانہ کئی طرح کی ممنوعہ چیزیں پکڑی جاتی ہیں لیکن امریکی کسٹمز اہلکاروں کو منگولیا سے آنے والی دو خواتین کے سامان میں پہلی بار ایک ایسی شے دیکھنے کو مل گئی کہ بیچارے شرم سے کانپ اٹھے۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں واشنگٹن ڈیولیس انٹرنیشنل ائیرپورٹ ورجینیا پر دو خواتین کے سامان میں ایسی اشیاءدیکھنا پڑی ہیں کہ جس کے بارے میں بیان کرتے ہوئے انہیں مناسب الفاظ نہیں مل رہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان خواتین کے سامان میں جوس کے ڈبوں کے اندر گھوڑوں کے اعضائے تناسل چھپائے گئے تھے جن کا مجموعی وزن پانچ کلوگرام تھا۔

وہ نوجوان لڑکی جس کے سر کی داعش نے 10 کروڑ روپے قیمت مقرر کر دی
تفتیش کے دوران ایک خاتون نے بتایا کہ یہ سامان طبی مقاصد کے لئے لایا جارہا تھا۔ اس کے ساتھ 43 پاﺅنڈ گھوڑے کا گوشت بھی برآمد ہوا جبکہ تین لیٹر یاک کا دودھ بھی ان کے سامان میں موجود تھا۔ امریکہ میں گھوڑے کے گوشت کی درآمد سرکاری سرٹیفکیٹ کے بغیر ممنوع ہے۔ منگولیاسے گھوڑے کا گوشت لانے پر تو خاص طور پر سخت پابندی ہے۔ سامان ضبط کرنے کے بعد خواتین کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -