دبئی میں پاکستانی لڑکے کی دھوکے سے بھارتی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ۔۔۔

دبئی میں پاکستانی لڑکے کی دھوکے سے بھارتی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ...
 دبئی میں پاکستانی لڑکے کی دھوکے سے بھارتی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان اور اس کے دو دوستوں نے ایک بھارتی لڑکی کو دوستی کے جھانسے میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 18سالہ بھارتی طالبہ کو ایک 24سالہ بنگلہ دیشی نوجوان سیر کے بہانے شہر سے دور ریتلے علاقے میں لے گیا، جہاں اس نے 28 سالہ پاکستانی اور ایک تیسرے نوجوان کے ساتھ مل کر لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”میرے دوست ایم ایچ نے مجھے رات 8بجے فون کیا اورکار پر سیر کی کی دعوت دی۔ میرے حامی بھرنے پر وہ کچھ ہی دیر میں گاڑی میں ہمارے گھر کے باہر آ گیا۔ جب میں اس کی کار میں بیٹھی تو مجھے حیرت ہوئی کہ کار میں اور بھی دو نوجوان موجود تھے۔ “
لڑکی نے مزید بتایا کہ ”ایم ایچ نے کار کا رخ عجمان کی طرف کر لیا، راستے میں تینوں کار میں ہی شراب پیتے رہے۔ انہوں نے مجھے بھی شراب پینے کو کہا مگر میں نے انکار کر دیا۔ ایم ایچ کار کو ریگزار ”المہینسا“ لے گیا جو ایک ویران علاقہ تھا۔ وہاں اس نے مجھ سے میرا فون لے لیا اور مجھے کار کی پچھلی سیٹ پر بٹھا کر دیگر دونوں نوجوانوں کے ساتھ باہر چلا گیا۔ کچھ دیر بعد ایم ایچ واپس آیا اور اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کے بعد دوسرے دونوں لڑکوں نے بھی مجھ سے زیادتی کی۔ “
لڑکی نے واپس آ کر اپنے والد کو واقعے کے متعلق بتایا جس نے ”القسیس“ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی اور اس کے والد نے رپورٹ رات ڈیڑھ بجے درج کروائی۔ بنگلہ دیشی نوجوان ایم ایچ اور پاکستانی نوجوان ایم ایم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم تاحال مفرور ہے۔ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -