یونیورسٹی میں نوعمر لڑکی کی آمد، اورپھر ہرطرف تباہی ہی تباہی پھیل گئی، یہ دراصل کون تھی؟ ایسا انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

یونیورسٹی میں نوعمر لڑکی کی آمد، اورپھر ہرطرف تباہی ہی تباہی پھیل گئی، یہ ...
یونیورسٹی میں نوعمر لڑکی کی آمد، اورپھر ہرطرف تباہی ہی تباہی پھیل گئی، یہ دراصل کون تھی؟ ایسا انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے جنوب مشرقی شہر میڈوگوری میں ایک نوجوان لڑکی نے یونیورسٹی میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیاجس سے 3افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے۔ویب سائٹ alaraby.co.ukکی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے دھماکہ یونیورسٹی کے سٹاف کوارٹرز کی مسجد میں کیا۔ فوری طورپر کسی شدت پسند گروہ کی طرف سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس لڑکی کا تعلق بوکوحرام سے تھا۔ نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام اب تک کئی خودکش حملوں میں نوجوان لڑکیوں کو استعمال کر چکی ہے۔

دنیا کی خطرناک ترین خاتون جسے خواتین کی بجائے مَردوں کی جیل میں قید کرنے کا حکم دے دیا گیا کیونکہ۔۔۔
بورنو پولیس کے ترجمان وکٹر اسوکو کا کہنا تھا کہ ”لڑکی نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے مشتبہ جان کر اسے روکنے کی کوشش کی۔ جب اس نے بھاگ کر یونیورسٹی کے اندر جانے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسے گولی بھی ماردی جس پر ایک دھماکہ ہوا اور لڑکی موقع پر ہلاک ہو گئی۔ اس لڑکی کی عمر لگ بھگ 12سال تھی۔ اسی اثناءمیں یونیورسٹی کے اندر بھی ایک دھماکہ ہو گیا جو اس لڑکی کی دوسری ساتھی نے کیا جو اس سے پہلے ہی یونیورسٹی میں داخل ہو چکی تھی۔“ رپورٹ کے 2009ءمیں بوکوحرام کے وجود میں آنے کے بعد سے ملک میں وہ 20ہزار سے زائد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -