زمیندار کی گھاس کاٹنے پر غریب عورت سنگسارکردی گئی

زمیندار کی گھاس کاٹنے پر غریب عورت سنگسارکردی گئی
زمیندار کی گھاس کاٹنے پر غریب عورت سنگسارکردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)جاگیردار کی فصل سے گھاس کاٹنے پر خاتون کو پنچایت کے حکم پر اینٹیں مار مار کر قتل کر دیاگیا نواحی گاو¿ں چک نمبر8 /15 آر کچا کھوہ میں 25 سالہ پانچ بچوں کی ماں مریم بی بی علاقے کے جاگیردار راجہ محبوب کی فصل سے گھاس کاٹ رہی تھی کہ جاگیردار نے اسے گھاس کاٹنے سے منع اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کا کہاجس سے انکار پر اور زبردستی اس سے زیادتی کی کوشش کی تومریم بی بی نے اسے برا بھلا کہا جس کا بدلہ لینے کیلئے جاگیردار اپنے ساتھیوں سمیت اس کے گھرزبردستی گھس گیا۔ جہاںمریم بی بی اور ا±سکی ساس زینب کو شدید زدوکوب کیا جسکی درخواست پولیس چوکی عاقل کو دی گئی مگر پولیس نے جاگیردار کے اثرورسوخ پر کوئی کارروائی نہ کی بلکہ جاگیردار نے اپنے ڈیرے پر برادری کی پنچائیت بلالی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خاتون کو تھانے میں درخواست دینے کی سزا دی جائے کہ ایک چھوٹی ذات کی غریب خاتون نے ایسی جرت کس طرح کرلی۔ جب مریم بی بی کی ساس کو پنچائیت کے فیصلے کا پتہ چلا تو اس نے فوراً اپنی بہو کی جان بچانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج خانیوال کوتحفظ کیلئے درخواست دیدی۔ عدالت نے پولیس سے 26 جولائی کو تمام واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی مگر پنچائیت کے فیصلے پر راجہ محبوب اپنے دیگر آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ ا±نکے گھر گھس گیا اور مریم بی بی کو گھر سے باہر نکال کر سر میں اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا اور ا±سکے خاوند کو اغواءکرلیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے کچا کھوہ ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -